تحریک حق خود ارادیت کے زیر اہتمام جنگ عظیم کے شہدا کی یاد کے دن شہدائے جموں کشمیر کیلئے تقریب کا انعقاد – Kashmir Link London

تحریک حق خود ارادیت کے زیر اہتمام جنگ عظیم کے شہدا کی یاد کے دن شہدائے جموں کشمیر کیلئے تقریب کا انعقاد

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کی ٹیم نے چیئر مین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں جنگ عظیم میں قربانی دینے والوں اور جموں و کشمیر ریاست کے تمام شہدا ء کو خصوصی خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایسٹ کیفے میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں ممبر پارلیمنٹ اور لیبر فرینڈ آف کشمیر بر طانیہ اینڈریو گوائن ڈپٹی چئیرمین اور کنوینر لیبر فرینڈ آف کشمیر یو کے لارڈ واجد خان ممبر پارلیمنٹ جم میک موہن کونسلر یاسمین ڈار ،کونسلر عروج شاہ کونسل لیڈر،ڈپٹی مئیر بری شاہینہ ہارون،وائس چئیرمین امجد حسین مغل کو نسلر ز ڈاکٹر زاھد چوہان ،نائلہ شریف ،تیمور طارق اور دوسروں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ لیبر فرینڈ آف کشمیر بر طانیہ اینڈریو گوائن نے کہا کہ جیسے آج ھم جنگ عظیم میں قربانی دینے والوں کا دن منا رہے ہیں ایسے میں جموں کشمیر میں قربانی دینے والوں کو بھی یاد رکھنا ضروری ہے انکو بھی آزادی ملنی چاہئے انکو اپنی قسمت کا فیصلے کرنے کا حق ہونا چاہئے ممبر پارلیمنٹ جم میک موہن کا کہنا تھا کہ ھم آج جنگ عظیم کے سپاھیوں جن میں کامن ویلتھ کے ممالک پاکستان بنگلہ دیش انڈیا بھی شامل ہے کو یاد کر رہے ہیں ،اس موقع پر ھم کہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کو بھی انکا جمہوری حق اور آزادی دی جائے ۔

لارڈ واجد کاکہنا تھا جہاں ھم دوسری جنگ عظیم کے لوگوں کو یاد کر رہے ہیں ایسے میں آج کشمیر میں اپنی ماؤں بہنوں پر ظلم و تشدد کی پرزور مزمت کرتے ہیں بین الاقوامی کمیونٹی کو چاہئے کہ کشمیریوں پر ظلم رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں کشمریوں کو انکا حق ملنا چاہئے جموں و کشمیر تحریک خود ارادیت انٹر نیشنل کے چئیرمین اور میزبان راجہ نجابت حسین کا کہنا تھا آج کی تقریب کا مقصد دونوں جنگ عظیم میں حصہ لینے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ کشمیر میں عورتوں بچوں اور بوڑھوں پر مظالم پر احتجاج کرنا بھی تھا ھماری تحریک کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو انکے حقوق دلانا ھے اور بھارت کے کشمریوں پر ظلم کی بھر پور مزمت کرتے ہیں ۔

تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے وائس چئیرمین امجد حسین مغل نے کہا کہ جنگ عظیم میں قربانی دینے والوں لوگوں کے ساتھ کشمیر میں شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔اس موقع پر ڈپٹی مئیر بری ہارونہ شاہین،اولڈھم کونسل لیڈر کونسلر عروج شاہ کونسلر نائلہ شریف اور کونسلر ڈاکٹر زاھد چوہان نے بھی کشمیریوں پر بھارت کے مظالم کی بھر پور مزمت کی اور کہا کہ دنیا کے بڑے ممالک کو کشمریوں کو انکے حقوق دلانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے دیگر شرکت کرنے والوں میں کو نسلر تیمور طارق،کونسلر ڈاکٹر زاھد چوہان،سابق لارڈ مئیر بریڈ فورڈ راجہ غظنفر خالق،سابق مئیر اولڈھم کونسلر شعیب اختر ،کونسلر محمد الیاس،سر پرست سردار عبدالر حمن،زیشان عارف چئرمین یوتھ ونگ ،خالد خالق صدر آزاد کشمیر اوورسیز کونسل،کونسلر ایلیسن گوئن ،ایم پی اے چودھری محمد حسین ،جاوید طارق ،محمد علی شریف شامل تھے، پروگرام میں بر طانیہ میں خواتین کے حقوق بارے آواز اٹھانے والی متحرک سماجی شخصیت یاسمین عالم نے خصوصی شرکت کی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes