کرسمس نزدیک،برطانیہ میں کاروباری طبقہ خریدار نہ ہونے کے باعث سخت ذہنی دبائو کا شکار – Kashmir Link London

کرسمس نزدیک،برطانیہ میں کاروباری طبقہ خریدار نہ ہونے کے باعث سخت ذہنی دبائو کا شکار

اولڈہم (محمد فیاض بشیر)برطانیہ میں اس سال کرسمس کا تہوار نزدیک آنے کے باوجود بازاروں میں خریداروں کا ہجوم نہ ہونے سے کاروباری طبقہ سخت ذہنی دباؤ میں ہے ۔ کاروباری طبقہ اس بحران کو کورونا وائرس قرار دیتا ہے کیونکہ لوگ مالی مشکلات سے دو چار ہیں اس وجہ سے خرید و فروخت میں احتیاط برت رہے ہیں ۔

مقامی کاروباری شخصیت حاجی بابر نے کہا کہ اس سال لوگ کرسمس کی خریداری پچھلے برسوں کی طرح نہیں کر رہے، کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر ہونے والی مہنگائی اور آمدن میں کمی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ صرف برطانیہ میں نہیں عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کا رہن سہن متاثر ہوا ہے۔

رانا طاہر کا کہنا تھا کہ ہمارا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے ایسے لگ رہا ہے کہ لوگ شدید مالی بحران کا شکار ہے میری د کان پر گنے چنے خریدار ہی آتے ہیں۔ حاجی خالد کا کہنا تھا کہ کرسمس کی آمد پر امید تھی کاروبار میں بہتری آئے گی لیکن لوگوں کے پاس خریدنے کے لیے اتنی رقم نہیں ہے بمشکل کھانے پینے کی اشیاء خریدتے ہیں کاروباری طبقہ شدید ذہنی پریشانی میں ہے۔

کرسمس کے تہوار پر جہاں عیسائی کمیونٹی مالی مشکلات کی وجہ سے تحائف کی خرید و فروخت نہیں کر سکتی وہیں کاروباری طبقہ آمدن نہ ہونے سے سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes