اولڈہم کے رہائشیوں کو ذہنی و جسمانی صحت بارے آگاہی دینے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد – Kashmir Link London

اولڈہم کے رہائشیوں کو ذہنی و جسمانی صحت بارے آگاہی دینے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد

اولڈہم (محمد فیاض بشیر)اولڈہم کے رہائشیوں کی ذہنی و جسمانی صحت بارے آگاہی دینے کے لیے سپورٹس سنٹر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی طور پر مردوں کی ذہنی و جسمانی صحت بارے مفید معلومات پہنچا ئی گئ تاکہ اگر وہ اکیلے پن و دیگر مسائل کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں تو انکی مدد کی جا سکے۔

مئیر جینی ہیریسن نے کہا ورکشاپ کا مقصد اکیلے پن یا دیگر مسائل کی وجہ سے اگر مردوں کی ذہنی و جسمانی صحت متاثر ہو رہی ہے تو انہیں مفید معلومات سے وہ مستفید ہو سکیں۔ ماحولیاتی تبدیلی بارے لگائے گئے سٹال پر خدمات انجام دینے والی جمائما کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو عالمی سطح پر ہونے والی ماحولیاتی تبدیلی بارے آگاہی دے رہے ہیں ۔ پینائن کئیر ٹرسٹ کی جانب سے لگائے گئے سٹال پر خدمات انجام دینے والی ایلی سلفورڈ نے کہا ہم فوج سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد نئ زندگی کا آغاز کرنے والے فوجیوں کو دماغی صحت اور تعلیم بارے مدد فراہم کرتے ہیں ورکشاپ فائدے مند ثابت ہوئی ۔

کونسلر شاہد مشتاق نے کہا کہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد مردوں کو اگر کسی بھی وجہ سے ذہنی و جسمانی صحت کا مسئلہ ہے تو انہیں مفید معلومات دیکر انکی مدد کو ممکن بنایا جائے،کدیلا کا کہنا تھا کہ ہم جسمانی صحت بارے کمیونٹی کو صحت مند رکھنے کے لیے مختلف جگہوں جسمانی مشقیں کرواتے ہیں اولڈہم کونسل کی مئیر جینی ہیریسن کا شکریہ وہ ورکشاپ کا حصہ بنیں ۔خواتین کے ساتھ مردوں کی ذہنی و جسمانی صحت بارے آگاہی دیکر انکی عملی مدد معاشرے کے لیے مفید ثابت ہو گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes