پروفیسر طارق محمود کے اعزاز میں سابق مئیر اولڈھم کونسلر شعیب اختر اور کونسلر محمد الیاس کا استقبالیہ – Kashmir Link London

پروفیسر طارق محمود کے اعزاز میں سابق مئیر اولڈھم کونسلر شعیب اختر اور کونسلر محمد الیاس کا استقبالیہ

اولڈہم ( محمد فیاض بشیر ) اسلام گڑھ آزاد کشمیر سے آئے ہوئے مہمان ممتاز ادبی سماجی مزہبی شخصیت پروفیسر طارق محمود کے اعزاز میں سابق مئیر اولڈھم کونسلر شعیب اختر اور کونسلر محمد الیاس نے ثناء ریسٹورنٹ اولڈھم میں اسقبالیہ دیا جس میں سماجی سیاسی کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور نئے سال کی آمد پر خصوصی دعا بھی کی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سابق کوآرڈینیٹر راجہ مقصود حسین نے کہا کہ ھم مہمان خصوصی پروفیسر طارق محمود کا اولڈھم آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں میزبان کونسلر محمد الیاس اور کونسلر شعیب اختر کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نئے سال کی آمد پر سب کو اکٹھا کیا۔

اس موقع پر میزبان کونسلر محمد الیاس نے پروفیسر طارق محمود اور دوسرے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پروفیسر طارق محمود کے ساتھ اسلام گڑھ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے بارے میں خصوصی بات ہو ئی یہ بہت اچھا کام کررہے ہیں انکی جتنی کدد ہوسکی ہم کرینگے۔ میزبان سابق مئیر اور کونسلر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ تمام دوستوں کو اکٹھا کرنے کا مقصد اسلام گڑھ سے آئے پروفیسر طارق محمود کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا اور مستقبل میں اسلام گڑھ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے لئے فنڈ ریزنگ کے لئے پروگرام ترتیب دینا تھا انہوں نے اس موقع پر سب کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔

سابق مئیر اولڈھم عتیق الرحمن نے پروفیسر طارق محمود کی اسلام گڑھ میں انکی تعلیمی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اپنے آبائی علاقے کیلئے تعلیمی میدان میں انکی خدمات قابل ستائش ہیں۔ آخر میں مہمان خصوصی پروفیسر طارق محمود نے میزبانوں کونسلر محمد الیاس کونسلر شعیب اختر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پروگرام میں تمام دوستوں سے اسلام گڑھ ایجوکیشنل ٹرسٹ اور ملکی حالات کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہو ئی اور مجھے اس بات کی خوشی ہو ئی کہ بر طانیہ میں بھی ھمارے لوگ اپنے ملک کے بارے میں سوچتے ہیں۔ پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سابق کوآرڈینیٹر چودھری یوسف بندوری ،راشد حسین،کاروباری شخصیات جاوید طارق،چودھری عاطف ریاض، نزاکت علی،بیرسٹر ظفر اقبال ،پروفیسر ظفر اقبال ،محمد مقصود ،راجہ شبیر کاکڑوی اور دوسرے احباب شامل تھے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes