مانچسٹر؛ ممتاز سماجی شخصیات ڈاکٹر شہباز جاجو اور محمد نجیب کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام – Kashmir Link London

مانچسٹر؛ ممتاز سماجی شخصیات ڈاکٹر شہباز جاجو اور محمد نجیب کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) ممتاز کاروباری و سماجی شخصیات ڈاکٹر شہباز جاجو اور محمد نجیب کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کے علاوہ کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان اختتام کی طرف ہے لیکن کمیونٹی کے اندر جوش و خروش ابھی بھی ہے ماہ رمضان رحمتوں و برکتوں کا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے دو سال بعد اکٹھے ہوئے ہیں اچھا لگ رہا ہے۔ کونسلر نعیم الحسن نے کہا کہ سب سے ملکر افطاری کرنے سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت مسرت چوہدری نے کہا کہ ماہ رمضان رحمتوں و برکتوں کا ہے دعا ہے اللہ تعالیٰ ماہ رمضان کے صدقے اپنی خصوصی رحمت عطا فرمائے۔ قانون دان مقبول ملک نے کہا کہ میزبان ڈاکٹر شہباز جاجو کا خاصا ہے تمام کمیونٹی کو اکٹھا کر کے افطاری کرواتے ہیں جس سے ہمیں مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے ۔ عمران خلیل کا کہنا کہ ڈاکٹر شہباز جاجو جیسے لوگ کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں ۔ عالیہ ہاشمی نے کہا افطار پارٹی کا مقصد کمیونٹی کے تمام طبقات کو اکٹھا کر کے افطاری کی جائے۔ صحافی اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ مختلف دوست احباب سے ملاقات ہوئی پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہم دعاگو ہیں کہ پاکستان کے حالات ہر لحاظ سے بہتر ہوں۔

فرزانہ افضل کا کہنا تھا کہ محفل نعت کا انعقاد بھی ہوا جس سے محفل میں روحانیت جیسا ماحول تھا۔ میزبان ڈاکٹر شہباز جاجو نے افطار پارٹی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا۔ قاری جاوید اختر، نوجوان نعت خواں شہباز قادری ۔ حاجی محمد اشفاق وارثی نے آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کر کے حاضرین محفل کے ایمان کو تازگی بخشی۔ مولانا قاری جاوید اختر نے امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے دعا کی۔ مانچسٹر میں بسنے والی مسلمان کمیونٹی ماہ رمضان کے دوران افطار پارٹیوں میں غیر مسلم کو دعوت دیکر دین اسلام اور آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا عملی مظاہرہ کرتی ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes