کمیونٹی سنٹر آشٹن میں چاند رات کی مناسبت سے خوش آمدید گروپ کی جانب سے عید بازار

آشٹن(محمد فیاض بشیر)عید سے قبل چاند رات کی مناسبت سے کمیونٹی سنٹر آشٹن میں خوش آمدید گروپ کی جانب سے ملبوسات بناؤ سنگھار کی اشیاء کے سٹالز لگائے گئے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے عید الفطر کے تہوار پر بننے سنورنے کے لیے خریداری کی ۔ آشٹن کی کونسلر نائلہ شریف کا کہنا تھا کہ عید کے تہوار پر ہم پاکستان میں بسنے والے رشتہ داروں کی کمی محسوس کرتے ہیں ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا موقع فراہم کر کے ہم سب اکٹھے ہوں خواتین مہندی لگوائیں چوڑیاں اور عید کے لیے دوسری اشیاء کی خریداری کریں ۔

لیزا احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند برس کورونا وائرس کی وجہ سے ایسی تقریبات کا انعقاد نہ ہوا سکا اس سال اسکے انعقاد سے چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو فائدہ ہو گا ۔ رخسانہ نے کہا ہم یہاں چاند رات منانے کے لیے آئے ہیں شائستہ کا کہنا تھا کہ چاند رات کا سماں پاکستان کا منظر پیش کر رہا ہے نورین شہزاد کا کہنا تھا کہ چاند رات پر ماحول بالکل پاکستان جیسا لگ رہا ہے کافی تعداد میں لوگ آکر شاپنگ کر رہے ہیں۔

چاند میں شریک ننھے منے بچے بھی ہر طرح کی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔خوش آمدید گروپ آشٹن جو خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے نے چاند رات کا انعقاد کر کے کمیونٹی کو پاکستان جیسا ماحول فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں