پارٹی کے اوورسیز کارکن سابق وزیراعظم عمران خان کی آواز پہ لبیک کہنے کیلئے پرعزم ہیں؛ فیض اللہ کموکہ – Kashmir Link London

پارٹی کے اوورسیز کارکن سابق وزیراعظم عمران خان کی آواز پہ لبیک کہنے کیلئے پرعزم ہیں؛ فیض اللہ کموکہ

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) برطانیہ کے دورے پر پاکستان سے آئے سابق رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی راہنما فیض اللہ کموکہ کے اعزاز مانچسٹر کی سماجی شخصیت عرفان خان افی نے اپنی رہائش گاہ پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں تحریک انصاف برطانیہ کے صدر رانا عبد الستار، نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ،برطانیہ کے سینئر نائب صدر ملک عمران خلیل، سابق جنرل سیکرٹری سید عبد الباسط شاہ مشوانی، آصف خان، اٹلی سے آئے مرزا خالد، عالیہ ہاشمی، رضوان ہاشمی، انعام اللہ سحری،منور خان نیازی، لکھاری عمر ملک ودیگر راہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر فیض اللہ کموکہ کا کہنا تھا برطانیہ میں تحریک انصاف کے مرکزی راہنماؤں سے ملاقات میں سیر حاصل گفتگو ہوئی یہ سب پارٹی چیئرمین کے جانثار ہیں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی ہر طرح کی مدد کے لیے مکمل یقین دہانی کروائی ہے۔ برطانیہ کے صدر رانا عبد الستار کا کہنا تھا کہ فیض اللہ کموکہ نے جماعت کے اندر کافی جدوجہد کی ہے ہمارا تعاون انکے ساتھ ہے یہ ہمارے ہیرو ہیں۔

پی ٹی آئی برطانیہ کے سئنیر نائب صدر ملک عمران خلیل کا کہنا تھا عمران خان کے آزادی مارچ میں برطانیہ سے عوام کا ایک سمندر شریک ہو گا ہم اپنے قائد عمران خان کے سپاہی ہی انکی آواز پہ لبیک کہیں گے۔ سید باسط شاہ مشوانی نے کہا کہ تارکین وطن پاکستانیوں کے ساتھ مسلسل رابط کر کے انہیں اور ہم خود بھی آزادی مارچ میں شرکت کریں گے پاکستان کے تمام ائیرپورٹوں پہ تارکین وطن کا سمندر امڈ آئے گا۔

پارٹی کے نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ نے کہا کہ عمران خان امت مسلمہ کے عظیم لیڈر ہیں ان پر ایف آئی آر درج کرنا قابل مذمت ہے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پہ اتر آئ ہے۔منور خان نیازی نے عہد کیا کہ ہم عمران خان کے سپاہی ہیں برطانیہ اور پاکستان میں مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں گے۔ میزبان عرفان افی کے اور انکے والد عاشق خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی آواز پہ لبیک کہنے کے لیے پرعزم ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes