اولڈہم کونسل مئیر چیرٹی اپیل کیلئے فیملی فن ڈے کا انعقاد، شرکا کیلئےاہم معلومات کی مفت فراہمی – Kashmir Link London

اولڈہم کونسل مئیر چیرٹی اپیل کیلئے فیملی فن ڈے کا انعقاد، شرکا کیلئےاہم معلومات کی مفت فراہمی

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) اولڈہم کونسل مئیر چیرٹی اپیل کے لیے الیگزینڈرا پارک میں فیملی فن ڈے کا انعقاد کیا گیا ۔کمیونٹی کو مفید معلومات کی فراہمی کے لیے مختلف شعبہ ہائے جات اور خواتین کے بننے سنورنے کے سٹالز بچوں کی تفریح کے لیےجھولے فن پاروں کے سٹالز کاخاص انتظام توجہ کا مرکز رہا۔اس موقع پر جویریہ کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کی سہولت کے لیے جو سرگرمیاں ہم مہیا کرتے ہیں انکی تشہیر کے لیے ہم نے خاص سٹال لگایا ہے اور دلچسپی رکھنے والوں کو معلومات دی ہیں۔

دماغی صحت بارے صائمہ کا کہنا تھا اقلیتی کمیونٹی کو اکیلے پن سے بچنے انکی دماغی وجسمانی صحت بارے آگاہی دینے کے لیے انہوں نے فن ڈے میں شریک افراد کو مفید معلومات فراہم کی۔ گریٹر مانچسٹر فائر سروس کے نمائندہ محمد کامران وہ اقلیتی کمیونٹی کو فائر سروس میں ملازمت اختیار کرنے کی ترغیب دینے کے لیے آئے ہوئے ہیں تاکہ وہ بھی فائر سروس کا حصہ بنیں۔ حفیظن نے کہا میں اپنی کمیونٹی کو صحت مند رہنے بارے آگاہی دینے آئ ہوں موسم انتہائی خوش گوار تھا جسکی وجہ بڑی تعداد پارک میں آئی ۔

سکول کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ننھے منے بچوں کے لیے قائم نرسری میں رضاکارانہ خدمات کی ترغیب دینے بارے ایلیسن نے اپنی تنظیم بارے بھی آگاہی دی۔اولڈہم کونسل مئیر چیرٹی اپیل کے لیے فن ڈے اور fun run کے انعقاد سے مقامی اقلیتی کمیونٹی کو مفید معلومات کی فراہمی سے انہیں معاشرے کے اندر اہم کردار ادا کرنے کی ترغیب قابل ستائش ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes