اولڈہم (محمد فیاض بشیر) اولڈہم کے علاقہ میں رہائش پذیر ریٹائرڈ فوجی آفیسران کیلئے کلب کی جانب سے ناشتہ کا اہتمام کیا گیا۔ اولڈہم کونسل کی مئیرس جینی ہیریسن نے اپنے ساتھی کونسلر شاہد مشتاق کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر ریٹائرڈ میجر کیتھ کا کہنا تھا کہ ناشتہ کلب ایک دوسرے سے روابط رکھنے کا اہم ذریعہ ہے نئے دوست بنتے ہیں سابق فوجی افیسران کے ناشتہ کلب میں میئر جینی ہیریسن کی شرکت سے خوشی ہوئی ہم نے ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔میئرس جینی ہیریسن نے ہمیشہ ہی ہماری ہر طرح کی مدد و معاونت کی۔
فوج سے ریٹائرڈ سابق میکینیکل انجینئیر سٹمفورڈ کا کہنا تھا کہ کلب میں مختلف ریجمنٹ اور عمر کے لوگوں سے ملاقات ہوتی ہے جس سے انکے ساتھ اپنے تجربات کا تبادلہ خیال کیا جاتا ہے کلب ہمارے لیے سماجی رابطے کا ذریعہ ہے۔ مئیرس جینی ہیریسن کا کہنا تھا کہ کلب میں مختلف عمر کے سابق فوجی افیسران شرکت کرتے ہیں اور باہمی تبادلہ خیال کیا جاتا ہے مجھے آج یہاں شرکت کر کے بہت اچھا لگا دوستانہ اور خوشگوار ماحول تھا ۔
مئیرس جینی ہیریسن کے ساتھی کونسلر شاہد مشتاق نے کہا کہ سابق فوجی افیسران کے ساتھ ناشتہ اور انکے ساتھ بات چیت کا موقع ملنے سے اچھا لگا انکا کہنا تھا کہ سابق فوجیوں کے لیے ناشتہ کلب سماجی رابطے کا بہترین ذریعہ ہے ۔برطانوی فوج میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے سابق فوجی افیسران کے سماجی رابطوں کو یقینی بنانے کے لیے قائم ناشتہ کلب صحت مند معاشرے کی بنیادی ضرورت و باہمی تبادلہ خیال کا بہترین ذریعہ ہے۔