انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم یوکے کا کسگمہ ویلفئیر ٹرسٹ کشمیر کیساتھ باہمی اشتراک کے منصوبہ پر معاہدہ – Kashmir Link London

انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم یوکے کا کسگمہ ویلفئیر ٹرسٹ کشمیر کیساتھ باہمی اشتراک کے منصوبہ پر معاہدہ

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم یوکے کے چیئرپرسن مہربان صدیق، ایگزیکٹیو رچرڈ نے کسگمہ ویلفئیر ٹرسٹ کشمیر کے چئیرمین محمد مصطفیٰ و دیگر ٹرسٹی کے ساتھ باہمی اشتراک منصوبے پر دستخط کیے ۔ اس موقع پر انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم کے چئیرمین مہربان صدیق کا کہنا تھا کہ ہم نے کسگمہ ویلفئیر ٹرسٹ کشمیر سے باہمی اشتراک منصوبے پر دستخط کیے ہیں پینے کے پانی کو صاف کرنے کے فلٹر پاکستان میں ریسکیو 1122 کی معاونت سے افغان مہاجرین اور کشمیر کے لیے بھیج رہے ہیں ۔

انکا کہنا تھا رضا کار تنظیموں کو ملکر کام کرنا چاہیے جس سے آپ مستقل بنیادوں پر فلاحی منصوبوں پر کام کر سکتے ہیں جبکہ اکیلے کام کرنے سے اسکے نتائج جزوقتی ہوتے ہیں۔ کسگمہ ویلفئیر ٹرسٹ کے چئیرمین محمد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ہم انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم یوکے کے بے حد مشکور ہیں جنکے تعاون سے ایسا ممکن ہوا ہم نے مستقبل میں ملکر کام کرنے پر اصولی اتفاق کیا ہے ۔

کسگمہ ویلفئیر ٹرسٹ کے متحرک ٹرسٹی چوہدری نذر حسین ناصر کا کہنا تھا کہ دکھی اور ضرورت مند انسانیت کی خدمت کے لیے جو بھی منصوبہ جات ہیں دل سے اسکے لیے کام کریں گے۔ انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم یوکے کے ایگزیکٹیو رچرڈ کا کہنا تھا کہ ہم فلاحی منصوبوں کے لیے ہمیں ہمیشہ اسٹراٹیجک پارٹنر کی تلاش رہتی ہے اسی وجہ سے کسگمہ ویلفئیر ٹرسٹ کشمیر کے ساتھ باہمی اشتراک منصوبے پر دستخط کیے ہیں ہم ملکر فلاحی منصوبوں پر کام کریں گے ۔ انکا کہنا تھا انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم یوکے کا کسگمہ ویلفئیر ٹرسٹ کشمیر سے باہمی اشتراک کے منصوبہ جات پر معاہدہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں دکھی انسانیت کی خدمت کو عملی جامہ پہنانے کی جانب اہم اقدام ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes