اولڈہم؛ اقلیتی کمیونٹی کی خواتین کو معاشرے میں فعال کردارادا کرنے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد – Kashmir Link London

اولڈہم؛ اقلیتی کمیونٹی کی خواتین کو معاشرے میں فعال کردارادا کرنے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

اولڈہم (محمد فیاض بشیر)اولڈہم میں اقلیتی کمیونٹی کی خواتین کو معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے BM Connect نے آل کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے اشتراک اور پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی مالی معاونت سے ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔ ورکشاپ میں حصہ لینے والی خواتین کو اختتام میں تعریفی اسناد پیش کی گئیں تاکہ وہ اقلیتی کمیونٹی کی ایسی خواتین جو بے گناہ صلاحیتوں کے باوجود بد اعتمادی کی وجہ سے معاشرے میں فعال کردار ادا نہیں کر سکتیں انکی حوصلہ افزائی کر کے انکے اعتماد میں اضافہ کر کے انہیں کمیونٹی میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جائے۔

اس موقع پر BM Connect کی نمائندہ صائمہ کا کہنا تھا کہ اس ورکشاپ کا انعقاد پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی مالی معاونت سے کیا گیا تاکہ اقلیتی کمیونٹی کی خواتین مختلف ہنر سیکھ سکیں انکا کہنا تھا ورکشاپ میں جن خواتین اس سے مستفید ہو ئی ہیں وہ مستقبل میں ہمارے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دیں گی۔ ملکہ کا کہنا تھا کہ ورکشاپ سے ہمیں اس قابل بنایا جا رہا ہے تاکہ ہمارے اندر خوداعتمادی پیدا ہو اور ہم کمیونٹی میں جا کر ان خواتین کی مدد کر سکیں جو بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہونے کے باوجود بداعتمادی کی وجہ سے معاشرے میں فعال کردار ادا نہیں کر سکتیں۔ شفیق اللہ کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کی تربیت کر رہے ہیں تاکہ کمیونٹی میں جا کر وہ خواتین کو آگاہی دینے کے ساتھ انہیں معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دیں۔

سحرش کا کہنا تھا کہ جب آپ کسی دوسرے ملک سے آتے ہیں تو آپکو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے بارے آگاہی نہیں ہوتی اور آپکو راہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے انکا کہنا تھا ورکشاپ میں آکر انہیں سیکھنے کا موقع ملا اب وہ دوسری خواتین کی راہنمائی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔بی ایم connect گروپ پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی مالی معاونت سے اقلیتی کمیونٹی کی خواتین کو معاشرے میں فعال کردار صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار کا حامل ہے جسے کمیونٹی کے اندر پذیرائی حاصل ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes