یاسین ملک کیس کوعالمی عدالت انصاف میں لے جانے کیلئے وکلاء سے مشاورت کرینگے، بیرسٹر سلطان – Kashmir Link London

یاسین ملک کیس کوعالمی عدالت انصاف میں لے جانے کیلئے وکلاء سے مشاورت کرینگے، بیرسٹر سلطان

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری برطانیہ ،آئرلینڈ اور برسلز کے دس روزہ دورہ کے سلسلہ میں مانچسٹر اترے تو کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد نے انکا استقبال کیا جہاں سے انہیں قافلے کی صورت میں بریڈفورڈ لایا گیا۔ یہاں انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری مالک کی رہائش گاہ اور بعد ازاں ریسٹورنٹ میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان پریس کلب یوکے بھی شامل ہے جسکی قیادت صدر برانچ زاہد نور نے کی۔

بریڈفورڈ کونسل کی طرف سے خطاب کی دعوت پر انہوں نے کونسلرز سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا دنیا کو یاسین ملک کی رہائی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا چا ہئے۔ تقریب کے میزبان کونسلر کامران حسین، سابق لارڈ مئیر غضنفر خالق، سابق لارڈ مئیر اورنگزیب، کونسلر حق نواز، کونسلر گوہر الماس، سابق مشیر چوہدری حق نواز، سابق کونسلر چوہدری الطاف اور دیگر نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔

دریں اثنا پاکستان پریس کلب کے وفد سے گفتگو میں اس موقع پر صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یاسین ملک کی سزا کوعدالتی قتل قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک پربھارتی سرکار نے جھوٹے مقدمات بنائے ہ یاسین ملک کومسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیر کی آزادی کے لئے کوششوں پر سزا وار ٹھہرایا گیا ہے جبکہ یاسین ملک پوری دنیا میں آزادی کی علامت ، جبر کے خلاف مزاحمت اور امن کی علامت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔یاسین ملک کی سزامودی سرکار کی جابرانہ اور غاصبانہ سوچ کی عکاس ہے جس پر ہم کشمیری بھرپورمذمت کرتے ہوئے سراپا احتجاج ہیں انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ یاسینملک کوجابرانہ بھارتی سزاکےمعاملےکو عالمی انصاف کی عدالت میں لے جائے۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے شہداء کا خون رنگ لائے گا اور مقبوضہ کشمیر جلد بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر رہے گا وہ ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے طور پرمسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں بین الاقوامی سطح کے ہر فورم پر اُٹھائیں گے اور یاسین ملک کے کیس کوعالمی عدالت انصاف میں لے جانے کے لیے بھی وہ خود وکلاء سے مشاورت کریں گے۔ اس موقع پر استقبال کےلیے آنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اورسیز پاکستانی اور کشمیریوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھا ہے اب بھی وہ ایک ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes