برطانیہ میں محنت، جدوجہد اور کوشش سے تمام خواب پورے کئے جاسکتے ہیں؛ میئر بولٹن – Kashmir Link London

برطانیہ میں محنت، جدوجہد اور کوشش سے تمام خواب پورے کئے جاسکتے ہیں؛ میئر بولٹن

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) برٹش پاکستانی برطانیہ کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بولٹن میں کاروبار کے قیام سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ اللّٰہ اس بزنس کو مزید کامیابیاں دے۔ ان خیالات کا اظہار میئر آف بولٹن اختر زمان نے مقامی ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا تقریب میں مئیر آف بلیک برن،کونسلر محمد اسلم،کونسلر محمددین،چوہدری مسرت علی کے علاوہ سیاسی اورسماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

میئر آف بلیک برن کونسلر سلمان خان نے کہا کہ یہاں آکر اور کام دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں اس بزنس کو مزید ترقی ملے۔ سالیسٹر وقاص صابر،سالیسٹر ریحان وقار نے کہا ہم پاکستانیوں کو امیگریشن، کمرشل، بزنس، سِول، بین الاقوامی اور فیملی مسائل پر سہولیات دے رہے ہیں۔ ہم محنت، جدوجہد اور کوشش سے اپنے خواب پورے کر سکتے ہیں۔ چوہدری مسرت علی نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آگے آئیں اور خود پر اعتماد کریں۔ اگر آپ اپنے مقصد پر ڈٹے رہیں تو اسے ضرور حاصل کرسکتے ہیں۔

چوہدری عثمان زمان،مولانا مرتضٰی حسین،بیرسٹر ہارون رشید،چوہدری ناصر سرور،چوہدری ذوالفقارعلی،چوہدری فتح خان،چوہدری عنایت خان،بیرسٹر افضال انور،سالیسٹر ندیم احمد سالیسٹر نعمان وحید،بیرسٹر عابد خان و دیگر شرکاء نے مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ برٹش پاکستانی برطانیہ میں ہر میدان میں ترقی کررہے ہیں۔ ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے جب ہمارے بچے اس ملک میں پڑھ لکھ کے آگے آتے ہیں۔ نئے بزنس کا شروع ہونا بھی کمیونٹی کو اچھا پیغام ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes