اولڈہم (محمد فیاض بشیر)جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشل نے ممتاز کشمیری راہنما یاسمین ملک کے منصفانہ انصاف کے لیے دستخطی مہم کا آغاز کر دیا۔ برطانوی پارلیمنٹ آل پارٹیز کشمیر کمیٹی کی چئیر پرسن ڈیبی ابراہم اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے علاوہ جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشل کے بانی و چئیرمن راجہ نجابت حسین، سابق مئیر اولڈہم کونسل شعیب اختر ، راجہ مقصود حسین کاکڑوی، ڈپٹی مئیر اولڈہم کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان،چوہدری بشیر احمد رٹوی، امجد حسین مغل ، اولڈہم کونسل کی سابق لیڈر عروج شاہ ، پیری بوٹا،بزرگ کشمیری راہنما سردار عبد الرحمان کے علاوہ کمیونٹی کی دیگر سرکردہ شخصیات و کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر سابق گورنر چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں ہماری بہت بڑی کامیابی ہے کہ ہماری دستخطی مہم پر اراکین برطانوی پارلیمنٹ کی بڑی تعداد نے دستخط کر دے ہیں انکا کہنا تھا کہااب ہماری انسانی حقوق کی تنظیموں برطانیہ کی ٹریڈ یونینز برطانیہ بھر کے کونسلرز اراکین سکاٹش پارلیمنٹ سے کہ ہماری اس تحریک میں بھرپور حصہ لیں کیونکہ اگلے دس دن کے اندر ہمیں دستخطی مہم کے لیے دس ہزار افراد کے دستخطوں کی ضرورت ہے انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ اس مہم میں بھرپور کردار ادا کریں۔
برطانوی پارلیمنٹ کی آل پارٹیز کشمیر کمیٹی کی چئیر پرسن ڈیبی ابراہم کا کہنا تھا کہ ہمارا ماننا ہے کہ یاسین ملک کے مقدمے کی سماعت جانبدارانہ ہوئ ہے جسکے نتیجہ میں انکی سزا بھی غلط ہے اور یہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون آرٹیکل 10 کے منافی ہے بڑی تعداد میں لوگوں کے علم میں ہے برطانوی پارلیمنٹ کی آل پارٹیز پارلیمانی کمیٹی آر پار میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کے انسانی حقوق پر خاص توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اولڈہم میں بڑی تعداد میں شرکت پر مجھے انتہائی خوشی ہے۔
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشل کے بانی و چئیرمن راجہ نجابت حسین کا کہنا تھا کہ برطانیہ بھر کے جس شہر میں بھی کشمیری و پاکستانی اور انسان دوست لوگ بستے ہیں ان سے اس دستخطی مہم پر دستخط کروا کے منظم طریقے سے برطانوی پارلیمنٹ میں ماضی کی طرح پیش کر کے اس پر بحث کروائیں گے اس کے لیے تمام مکاتب فکر سے مدد کی درخواست ہے ۔ چوہدری بشیر احمد رٹوی کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کے خلاف بھارت کی عدالت نے جو غیر جانبدارانہ فیصلہ کیا ہے ہم اسکی پرزور مذمت کرتے ہوئے انکے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ ڈپٹی مئیر اولڈہم کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کے ساتھ ناانصافی کا مسئلے بارے آواز اٹھانا اس لیے بھی ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو جو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا ہوا ہے اسے پورا ہونا چاہیے۔
امجد حسین مغل کا کہنا تھا کہ ہم اپنی کمیونٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس دستخطی مہم میں بھرپور حصہ لیں ۔ سابق مئیر اولڈہم کونسلر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کے ساتھ ناانصافی ہوئ ہے انہیں بنیادی انسانی حقوق کے تحت قانونی مدد سے بھی محروم کر دیا گیا ہے ۔ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشل نے حریت رہنما یاسین ملک کے ساتھ بھارتی عدلیہ کے جانبدارانہ فیصلہ کو عالمی سطح پر اٹھانے کا بیڑا اٹھا کر کشمیری قوم کی حقیقی ترجمانی کا بیڑا اٹھایا۔