آشٹن گروپ کے چئیرمن حاجی عبد القیوم کی جانب سے والدین کے ایصال ثواب کیلئے روحانی محفل کا انعقاد – Kashmir Link London

آشٹن گروپ کے چئیرمن حاجی عبد القیوم کی جانب سے والدین کے ایصال ثواب کیلئے روحانی محفل کا انعقاد

آشٹن (محمد فیاض بشیر) آشٹن گروپ کے چئیرمن حاجی عبد القیوم نے والدین کے ایصالِ ثواب کیلئے اپنے صاحبزادے ممتاز سماجی و مذہبی نوجوان شخصیت وقاص قیوم کی نئی رہائش گاہ پر روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ آشٹن سنٹرل مسجد کے پیش رو امام مولانا قاری زاہد شریف ، حاجی محمد اشفاق وارثی ، حاجی ازرم و دیگر قریبی رفقا نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مولانا قاری زاہد شریف کا کہنا تھا کہ وقاص قیوم نے دادا دادی کے ایصالِ ثواب اور نئی رہائش گاہ کے لیے شکرانے کی خصوصی روحانی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں ایسی سنگت ضروری ہے تاکہ آپس میں میل جول رہے انکا کہنا تھا ہم سب کو اللھ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہیے ۔ حاجی محمد اشفاق وارثی نے حاجی عبد القیوم کے والدین کی مغفرت نئے مکان کی برکتوں کے لیے خصوصی دعا کا اظہار کیا۔ حاجی ازرم کا کہنا تھا کہ حاجی عبد القیوم نے لخت جگر کی نئ رہائش گاہ اور والدین کی روح کو ایصالِ ثواب پہنچانے کے لیے محفل کا اہتمام کیا ہم سب کو مدعو کیا انکا کہنا تھا کہ ہماری نوجوان نسل کے لیے سبق ہے کہ وہ بھی اپنے والدین کو غم اور خوشی میں برابر شریک کریں ۔میزبان حاجی عبد القیوم اور انکے لخت جگر وقاص قیوم نے انکی دعوت پر تشریف لانے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes