مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)پاکستان اور سعودی عرب کی ممتاز کاروباری و سیاسی شخصیت ،صدر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب اور (ڈائریکٹر جنرل آف ملک الیکٹرونکس گروپ پاکستان) ملک منظور حسین نے بین الاقوامی کاروباری شخصیت چوہدری خالد محمود کا ملک الیکٹرونکس شو روم پہنچنے پر اپنے بھائیوں اور دوستوں کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا اور انکے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا-سیاسی و سماجی رہنماؤں کے دوران ملکی صورتحال اور تجارت کے موضوع پر گفتگو زیر بحث رہی۔
چوہدری خالد محمود نے ملک منظور حسین کی والہانہ محبت کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں انکی محبتوں اور چاہتوں کا ہمیشہ مشکور و ممنون رہوں گا-
چوہدری خالد محمود کیساتھ جن معزز مہمانوں نے عشایئے میں شرکت کی ان میں سابق ترجمان ضلع ناظم سیالکوٹ سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عصمت اللہ وریاہ ،بزنس مین چوہدری عظمت اللہ وریاہ ،چوہدری قیصر واہلہ ،چوہدری قیصر محمود ،چوہدری اطہر رسول ،چوہدری ریحان قیصر شامل تھے جبکہ بزنس مین رانا زوہیب علی خان نے خصوصی شرکت کی-
مہمان نوازی اور میزبانی کے فرائض دلجوئی سے ادا کرنے والوں اور استقبال کرنے والوں میں معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ملک منظور حسین اعوان کے علاؤہ، سنیئر رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری نجم الحسن ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، کاروباری شخصیات ملک علی حسین اعوان ،ملک شاہد محمود اعوان ،رانا زاہد محمود ،ملک سیف اعوان ،سیٹھ حسنین ،ناصر منظور بٹ و دیگر شامل تھے۔