راچڈیل (محمد فیاض بشیر)ایمپائر راچڈیل میں مئیر چیرٹی اپیل بارے تقریب کا انعقاد ہوا ۔ راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر علی احمد اور مئیر سلطان نے خصوصی شرکت کی ۔ کھانے کے ساتھ میوزک کا تڑکا بھی لگایا گیا ۔ اس موقع پر مئیر راچڈیل کونسلر علی احمد کا کہنا کہ چیرٹی تقریب میں ہم نے مئیر چیرٹی اپیل کے لیے رقم جمع کی ہے تاکہ ضروت مندوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے خرچ کی جا سکے ۔ کونسلر ٹم بسٹفورڈ کا کہنا تھا کہ وہ گریٹر مانچسٹر میوزک کمیشن میں بھی خدمات انجام دیتے ہیں مئیر چیرٹی اپیل میں گلوکاروں کے درمیان سنگت مقابلے میں شرکت پر دلی خوشی ہے ۔ کونسلر سلطان کا کہنا تھا کہ چیرٹی اپیل کا انعقاد روٹری کلب نے کیا جن گلوکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا ہے وہ مقامی ہیں چیرٹی اپیل میں جمع رقم مئیر چیرٹی اپیل کو دی جائے گی۔ مئیر چیرٹی اپیل میں شریک افراد نے مئیر چیرٹی میں مالی معاونت کر کے ضرورت مند انسانیت کی خدمت کی ۔راچڈیل کونسل کے مئیر کی چیرٹی اپیل میں مقامی کمیونٹی کی جانب سے دل کھول کر مالی امداد کا جذبہ قابل رشک ہے۔
اوورسیز کمیونٹی کی سرگرمیاں
Load/Hide Comments