آشٹن انڈر لائن (محمد فیاض بشیر)ممتاز کمیونٹی و صحافتی شخصیت عارف چوہدری کے صاحبزادے اور پاکستان میں نوائے وقت کے سینیئر نمائیندہ چوہدری علی حسین مرحوم کے پوتے عمر عارف چوہدری نے مانچسٹر یونیورسٹی سے انٹرنیشنل بزنس مینجمنٹ کی ڈگری اعلیٰ گریڈز میں حاصل کرلی ہے۔ ایک پروقار تقریب مین انہیں برج واٹر ہال مانچسٹر میں یو نیورسٹی کے چانسلر لارڈ میڈیلسن نے ڈگری عطا کی۔
عمر عارف چوہدری کا مانچسٹر یونیورسٹی سے انٹر نیشنل بزنس مینجمنٹ میں اعلی نمبروں سے امتحان پاس کرنے پر راچڈیل کے مئیر کونسلر احمد علی اولڈھم کی مئیر ایلین گیری ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان- لارڈ واجد خان-سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم -سابق مئیر بلیک برن کونسلر افتخار حسین سابق مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید سابق مئیر اولڈھم کونسلر جاوید اقبال کاروباری شخصیت میاں محمد اسحاق ، رانا امتیاز احمد سابق چیف کونسلر ملک ضرار افضل -ملک فواد افضل – جرمنی کے مشہور بزنس میں محمد عارفین – اولڈھم کی کاروباری شخصیت زولفقار علی چوہان – طحٰہ رفیق چوہان،سابق مئیر اولڈہم عتیق الرحمٰن ،نسیم اللہ خان -جیگوار گروپ کے چئیرمین میاں نعیم الحق انٹرنیشنل – کاروباری شخصیت چودھری خالد -چودھری ادریس -اعجاز چودھری-سینئر صحافیوں سہیل انجم ملک ،محمد فیاض بشیر چوہدری محمد اسحاق -شیخ اعجاز افضل – چوہدری محمود اصغر- چارٹیڈ اکاؤٹینٹ متین پاشا -مبین پاشا -چودھری حسن پندھیر -ڈاکٹر شمع چودھری -شہباز حسین جج -اعجاز حسین جج-راجہ مقصود حسین و دیگر نے مبارکباد دی ہے۔
Load/Hide Comments