نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں یوم عاشور کے موقع پر چالیسویں سالانہ محفل کا انعقاد – Kashmir Link London

نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں یوم عاشور کے موقع پر چالیسویں سالانہ محفل کا انعقاد

اولڈہم (محمد فیاض بشیر)یوم عاشور کے موقع پر نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں چالیسویں سالانہ روحانی محفل کا انعقاد ہوا جس میں شہدائے کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام اور ساتھیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اہل ایمان کی بڑی تعداد نے شرکت کی حسینی لنگر تقسیم کیا گیا ۔ جید عالم دین مولانا قاری خادم حسین چشتی، قاری ظہیر اقبال، امام محمد فیصل یعقوب اور حافظ جاوید اقبال نے واقعہ کربلا کی تاریخ سے آگاہی دی۔
اس موقع پر علما کرام کا کہنا تھا کہ ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دینا چاہیے باطل تو ہے ہی مٹنے کے لیے۔ مولانا قاری خادم حسین چشتی نے واقعہ کربلا کے شہداء کو نظم پڑھ کے خراج عقیدت پیش کیا ۔ قاری ظہیر اقبال کا کہنا تھا کہ امام علی مقام کے چار بھائیوں نے شہادت پائی ان کا کہنا تھا کہ اس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ انکے اندر محبتیں تھی نفعرت نہیں تھی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں دعا ہے ہمیں بھی حضور پاک کی ہر نسبت سے محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ امام فیصل یعقوب نے کہا ہمیں شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے اور حضور پاک نے جو دین ہمیں دیا ہے اسکی قدر کرنی چاہیے اس سے سبق سیکھ کر ہمیں بھی اپنی زندگی دین اسلام کی خاطر قربان کرنی چاہیے تاکہ ہم پیغمبر اسلام کے دین سے استفادہ حاصل کر سکیں اور ہمیں اپنی زندگی میں بہتری لانی چاہیئے۔
حافظ جاوید اقبال نے کہا کہ نگیںیہ جامع مسجد میں یوم عاشور پر چالیسویں سالانہ روحانی محفل کا انعقاد ہوا ہمیں امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اہل خانہ اور ساتھیوں کی کربلا میں دین کی سربلندی کے لیے دی گئ قربانی کو ہمیشہ یاد رکھ کر اپنی زندگی دین اسلام کی سربلندی کے لیے وقف کرنی چاہیے ۔نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں یوم عاشور پر شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ دین اسلام کی سربلندی کے لیے کردار ادا کرنے کا اعادہ اہل بیت سے محبت و عقیدت کا دلی اظہار ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes