راچڈیل (محمد فیاض بشیر)راچڈیل پاکستانی وکشمیری ایسوسی ایشن نے مقامی کونسلرز کے تعاون سے پاکستان کی آزادی صحت مند معاشرے کو فروغ دینے کے لیے ٹینس بال آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں برطانیہ کے نارتھ ویسٹ سے 14ٹیموں نے حصہ لیا ٹور نامنٹ کا فائنل برمنگھم کر کٹ کلب نے جیتا ۔ راچڈیل کونسل کے سابق مئیر کونسلر عاصم رشید ، کونسلرز فیصل رانا، افتخار احمد کے علاوہ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد ٹورنامنٹ سے خوب لطف اندوز ہوئی اور ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی گئی۔
اس موقع پر سابق مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آزادی کے حوالہ سے کرکٹ ٹورنامنٹ انعقاد سے کھیلوں کو فروغ دینے کا جذبہ پیدا ہوا ۔ کرکٹ کمیونٹی کو اکٹھا کرنے کے ساتھ کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔ کونسلر افتخار احمد کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے اندر کھیلوں کا جذبہ ہے معاشرے کے اندر نوجوانوں کو بری صحبت سے بچنے اور سدھارنے کے لیے صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد ضروری ہے ۔ کونسلر رانا فیصل کا کہنا تھا کہ ہم نے راچڈیل میں کرکٹ کے فروغ پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے خطیر رقم سے نئی پچ ڈالی اسی گراؤنڈ میں ایسے مذید ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونا چاہیے۔
ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے کپتان شہزاد نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا ۔ عاصم بٹ کا کہنا تھا کہ انکی ٹیم نے بہترین کرکٹ کھیلی لیکن آخر جیت ایک ٹیم کی ہوتی ہے ٹورنامنٹ میں حصہ لیکر خوب لطف اندوز ہوئے ۔ راچڈیل پاکستانی و کشمیری ایسوسی ایشن کے چئیرمن چوہدری اعتزاز عاصم کا کہنا تھا کہ کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ثاقب اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے انکا کہنا تھا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ ہمارے نوجوان بجائے منفی سرگرمیوں کے تفریح کے کام پر توجہ دیں ۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر برمنگھم کرکٹ کلب کو ٹورنامنٹ جیتنے پر انعامی رقم کے ساتھ ٹرافی بھی دی گئی۔