پاکستان کے سیلاب امداد گان کی مدد کیلئے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے رہنمائوں کی امجد ملک سے ملاقات

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری ملک منظور حسین اعوان کیطرف سے انکے قریبی دوست و بھائی اور بزنس پارٹنر، برطانیہ و یورپ کی ممتاز تجارتی ،سماجی و کمیونٹی شخصیت خالد چوہدری نے سیاسی ق سماجی شخصیات اور سنیئر جرنلسٹس کیساتھ معروف قانون دان بیرسٹر امجد ملک کیساتھ انکے چیمبر میں ملک منظور حسین اعوان کو پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کا جنرل سیکرٹری مقرر کرنے پر پھولوں کا گلدستہ اور کیک پیش کیا- اور انکے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ پر عشائیہ بھی دیا-خالد چوہدری کیساتھ وفد میں شامل راچڈیل کونسل کے مقامی کونسلرز ڈپٹی لیڈر کونسلر عدالت علی،کونسلر پروفیسر افتخار احمد،کونسلر شکیل احمد،سابق میئر راچڈیل محمد زمان،کونسلر آفتاب حسین کے علاؤہ سنیئر صحافی و بزنس مین چوہدری محمد اسحاق،سنیر صحافی چوہدری عارف پندھیر تھے.

اس موقع پر پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور متاثرین سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اقدامات اور برطانیہ و یورپ میں فنڈ ریزنگ کرنے والی آرگنائزیشن کے اقدامات کو سراہا گیا اور متاثرین سیلاب زدگان کی مدد کے لیے بھر پور اور بڑھ چڑھ کر عوام الناس سے مدد کی اپیل بھی کی گئی۔خالد چوہدری نے اپنے ساتھیوں سمیت بیرسٹر امجد ملک اور صدر انٹرنیشنل افیئر اینڈ اوورسیز پاکستانیز اسحاق ڈار کیساتھ ساتھ قائد محترم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا ملک منظور حسین اعوان کو پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی جنرل سیکریٹری مقرر کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا- یاد رہے کہ ملک منظور حسین اعوان سیلاب زدگان کی مدد کرنے پاکستان جارہے ہیں اور اپنے ہاتھوں سے سیلاب سے متاثرین کو انکی ضرورت کے مطابق کھانا ٹینٹ کمبل اور دوسری اشیا ء اپنے ہاتھوں سے تقسیم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں