برطانیہ میں حیوانات کو ظلم سے بچانے اور دیکھ بھال کرنے والی تنظیم کی جانب سے آگاہی مہم

اولڈہم (محمد فیاض بشیر)برطانیہ میں حیوانات کو ظلم وتشدد سے محفوظ رکھنے کے لیے قائم سوسائٹی RSPCA کی جانب سے اولڈہم میں فن ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی کو حیوانات کے ساتھ اچھا سلوک کرنے اور جو لوگ اپنے پالتو جانوروں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیتے ہیں ان بارے مقامی RSPCA کو اطلاع دینے بارے مفید معلومات دی گئیں۔ ڈپٹی مئیر کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان نے خصوصی شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈپٹی مئیر کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان کا کہنا تھا کہ سوسائٹی ایسے جانوروں کی دیکھ بھال کرکے انہیں ٹریننگ دیتی ہے جنکے مالکان انہیں لاوارث چھوڑ دیتے ہیں اسکے بعد مقامی افراد کے پاس موقع ہوتا ہے کہ وہ ان جانوروں کو پالنے کی ذمہ داری لے لیں انہوں نے مقامی ابادی کو ایسے خیراتی ادارے سے بھرپور تعاون کرنے کی دوخواست بھی کی۔ لن اور لیم کا کہنا تھا وہ رضا کارانہ ادھیڑ عمر افراد کی مدد کرتے ہیں جو اپنی دیکھ بھال کرنے کے قابل نہیں ہوتے تاکہ وہ اپنے گھر میں آزادانہ طور پر رہ سکیں ۔

فن ڈے میں توانائ اور گھریلو صارفین کو انٹرنیٹ بارے آگاہی دینے بارے لگائے گئے سٹال کی انچارج میلنی کا کہنا تھا کہ وہ RSPCA کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور انکے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہیں۔ فن ڈے میں شریک افراد نے فن ڈے کو معلوماتی اور مفید قرار دیا۔اولڈہم کونسل کی سابق مئیر جینی ہیریسن نے بھی سوسائٹی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی مئیر شپ کے دوران بھی RSPCA کے ساتھ کام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں