چوہدری شجاعت حسین نے سید رضوان ہاشمی کو مسلم لیگ ق برطانیہ کا صدر بنا کر نوٹیفیکیشن جاری کردیا – Kashmir Link London

چوہدری شجاعت حسین نے سید رضوان ہاشمی کو مسلم لیگ ق برطانیہ کا صدر بنا کر نوٹیفیکیشن جاری کردیا

اولڈہم (محمد فیاض بشیر)مسلم لیگ ق کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین نے برطانیہ کے لیے سید رضوان ہاشمی کو پارٹی صدر نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس تعیناتی پر مسلم لیگ ق برطانیہ خواتین ونگ کی صدر عذرا قاضی و دیگر ساتھیوں نے نو منتخب صدر کو مبارکباد دی ۔ اس موقع پر سید رضوان ہاشمی کا کہنا تھا کہ مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین و دیگر مرکزی قائدین نے ان پر اعتماد کر کے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے وہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔


نومنتخب صدر کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ہم نے برطانیہ سے مالی امداد بھیجنے کے لیے کام شروع کیا ہوا ہے جلد ہی متاثرین تک پہنچائیں گے انکا کہنا تھا کہ ملکہ برطانیہ کی وفات کی وجہ سے ہم نے جماعت کی جانب سے رکھی گئی تقریب ملتوی کر دی ہے ہم ملکہ برطانیہ کی ستر سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ق برطانیہ خواتین ونگ کی صدر عذرا قاضی نے نو منتخب صدر سید رضوان ہاشمی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا ہوا تھا لیکن ملکہ برطانیہ کی وفات اور پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے ہم اس تقریب کو موخر کر رہے ہیں بعد میں اسکا انعقاد ہو گا جس میں برطانیہ بھر سے ق لیگ کے کارکنان اور عہدیداران کو مدعو کیا جائے گا۔

بھلوال پاکستان سے برطانیہ سیر کے آئے راجہ عبد الرحمٰن نے نو منتخب صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی سیاسی خدمات سے متاثر ہو کر انہیں سراہا ۔ مسلم لیگ ق برطانیہ کے جنرل سیکرٹری محسن عنایت گوندل نے مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا انہوں نے سید رضوان ہاشمی کو صدر منتخب کر کے اچھا کیا ہم مل کر جماعت کی مضبوطی کے ساتھ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے مشکل ترین سیاسی صورتحال میں مسلم لیگ ق نے برطانیہ کے لیے سید رضوان ہاشمی کو صدر کی ذمہ دارریاں سونپ کر کارکنان کے دل جیت لئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes