اولڈہم (محمد فیاض بشیر) آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور سابق سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق جو کہ بین الاقوامی دورہ پر ان دنوں برطانیہ موجود ہیں کے اعزاز میں پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب راجہ مقصود حسین اور مسلم لیگ ن یوتھ کے صدر راجہ صغیر نے اولڈہم کیفے ایسٹ میں ظہرانہ دیا جس میں مسلم لیگ ن برطانیہ سے پارٹی کے سینئر راہنماؤنُ چودھری جہانگیر، سابق مئیر اولڈھم عتیق الرحمن راجہ آفتاب حسین ندیم علی، کامران غفور اور راجہ ادریس نے شرکت کی۔
اس موقع پر سابق سینیٹر وزیر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں اس وقت تحریک انصاف کی حکومت ہے عوام اسے سنجیدہ نہیں لیتے یہ حکومت چند دنوں کی ہے ۔ انکا مذید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر انتہائی احساس خطہ ہے اسکے اندر اس طرح کی صورتحال کو دیکھا جانا چاہیے اسکا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے ۔ مسلم لیگ ن آزار کشمیر کی تنظیمی صورتحال بارے انکا کہنا تھا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف نے تنظیم نو کی ہے ہماری کوشش ہے آزاد کشمیر ، مہاجرین اور بین الاقوامی سطح پر بسنے والے کشمیری کمیونٹی کے اندر اسے مذید منتظم کریں۔


راجہ ادریس کا کہنا تھا کہ ہم نے چوہدری طارق فاروق سے تنظیمی امور پر کھل کر بات چیت کی ہے کہ ماضی کی کوتاہیوں کو نظر انداز کر کے آئندہ مخلص کارکنوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔ سابق مئیر عتیق الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی پچھلے چار برس پاکستان کی معیشت اور سیاست میں جو گراوٹ آئی ہے موجودہ پی ڈی ایم کی حکومت اور آئندہ مسلم لیگ ن کی بننے والی حکومت اسے بہتر کرے گی۔ چوہدری جہانگیر نے ظہرانے کے میزبانوں راجہ مقصود حسین اور راجہ صغیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چوہدری طارق فاروق کو برطانیہ آنے پر خوش آمدید کہا انکا کہنا تھا کہ قائد میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر کے لیے جو مرکزی قیادت منتحب کی ہے امید ہے وہ بہتر انداز سے تنظیم سازی کریں گے ۔
میزبان راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے مرکزی قائدین میاں نواز شریف اور شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے چوہدری طارق فاروق جیسے زیرک سیاستدان کو مسلم لیگ ن آزار کشمیر کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے تجربہ کی بنیاد پر جماعت کو مذید فعال اور مضبوط بنائیں گے ۔انکا کہنا تھا کہ چوہدری طارق فاروق کے دورہ برطانیہ سے آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کی تنظیم اراکین سازی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
قبل ازیں آزاد کشمیر کے سابق سینئر وزیر اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری چوہدری طارق فاروق نے بری میں اکبر راجہ نواز خان سے مسلم لیگ کے تنظیمی امور سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو ، اس موقع پر چیرمین پاکستان مسلم لیگ ن راجہ آفتاب شریف، مرکزی رہنما سابق کونسلر عتیق الرحمن، فخر پندکاری راجہ رفیق خان، راجہ منیّر اف پنجیڑی اور راجہ شہزاد خان بھی موجود تھے۔