راچڈیل (محمد فیاض بشیر) راچڈیل کے علاقہ ہےووڈ میں قدیم زمانہ قائم کوئنز پارک میں مئیر چیرٹی اپیل کے لیے فن ڈے کا انعقاد ہوا کمیونٹی نے اہل خانہ و بچوں سمیت شرکت کر کے ماحول کو رنگین بنانے کے ساتھ خوب لطف اندوز ہوئے اور فلاحی کاموں کے لیے عطیات بھی دیئے۔ راچڈیل کے مئیر کونسلر علی احمد نے خصوصی شرکت کی ۔ فن فئیر کے ماحول کو رنگین اور پرلطف بنانے کے لیے مختلف تفریح سرگرمیوں کے انعقاد نے اہم کردار ادا کیا۔
اس موقع پر مئیر کونسلر علی احمد کا کہنا تھا کہ وہ کوئنز پارک میں فلاحی کاموں کے لیے چندہ جمع کرنے کی مہم میں آئے ہیں بڑی تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی اور دل کھول کر عطیات دیئے جمع رقم کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے کاموں پر خرچ کی جائے گی ۔ انہوں نے فن فئیر میں شریک افراد کا شکریہ ادا کیا ۔ کونسلر پیٹررش کا کہنا تھا کہ مئیر کے ساتھ فن فئیر میں شرکت اعزاز کی بات ہے یہاں آکر دلی خوشی ہوئ جو میرے لیے باعث فخر ہے۔ کونسلر لنڈا رابنسن کا کہنا تھا کہ انہیں کوئنیز پارک کے ہر حصہ سے لگاؤ ہے پارک کی اپنی تاریخ و حیثیت ہے اسکے مشہور ہونے کی وجہ ملکہ وکٹوریہ ہیں فن فئیر میں شریک افراد نے دل کھول کر عطیات دئے۔