راچڈیل میں سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب، میئر علی احمد نے کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کئے

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) راچڈیل کی سماجی، مذہبی اور کھیلوں سے محبت کر نے والی شخصیات سید خالد عباس سفیان خالد اور محمد زبیر کی کاوشوں سے راچڈیل میں ہر سال انڈور اور اؤٹ ڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوتا ہے امسال ٹورنامنٹ کے اختتام پر راچڈیل کے سینٹ این پارپیرش ہال میں تقسیم انعامات کی پروقار تقریب منعقد ہوئی مئیر راچڈیل علی احمد کے علاوہ ڈپٹی لیڈر عدالت علی ،مقامی کونسلرز شکیل احمد، رانا فیصل ، ارم فیصل ،سردار شاہد، ثمینہ ظہیر ،پروفیسر افتخار احمد، کمیونٹی شخصیت چوہدری خالد محمود، نزاکت خان سالیسٹر،چوہدری نواز کے علاوہ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو شیلڈز بھی دی گئیں ۔ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کے کپتان حاجی ارشد کو ٹرافی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو کپ کے ساتھ انعامی رقم بھی دی گئ ٹورنامنٹ کے چیف کوآرڈینیٹر سید خالد عباس نے کہا پچھلے سال ھم نے انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کرایا تھا جو بہت کامیاب رھا اس سال انڈور اور اؤٹ ڈور ٹورنامنٹ کروایا جس میں عوام کی دلچسپی قابل دید تھی ٹورنامنٹ کے ساتھی آرگنائزر کاروباری شخصیت محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں بچوں کو جرائم پیشہ سرگرمیوں سے دور رکھ کر کھیل جیسی صحت مند سرگرمی کی طرف راغب کرنا ہے۔ ہم سید خالد عباس کے اس ٹورنامنٹ کو آرگنائزر کرنے پر مبارک دیتے ہیں۔

کرکٹ ٹورنامنٹ آرگنائزیشن کے میڈیا ایڈوائزر محمد زاھد نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کا ھے اگلے مہینے ھم ایک اور انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کروا رھے ہیں سینئر کھلاڑی اور ایمپائر سہیل رانا نے سید خالد عباس کو کامیاب ٹورنامنٹ کرانے پر خراج تحسین پیش کیا کونسلر ثمینہ ظہیر نے ٹورنامنٹ کو کامیاب کرانے کا کریڈٹ خالد بھائی کو دیا اور کہا کہ راچڈیل کونسل کی طرف سے ھم ھمیشہ انکی معاونت کرتے رہیں گے مہمان خصوصی مئیر راچڈیل کونسلر علی احمد نے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں ملنے پر مبارک باد دی اور آرگنائزر سید خالد عباس کی کاوشوں کو سراہا آخر میں مہمانوں کی تواضع لاھوری کھانوں سے کی گئی۔