آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی مدت بھی پوری کریگی اور بلدیاتی انتخابات بھی کرائے گی؛ چوہدری اخلاق

راچڈیل (محمد فیاض بشیر)آزاد کشمیر کے وزیر مال چوہدری اخلاق احمد ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں انکے اعزاز میں مختلف شہروں میں استقبالیہ تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔ راچڈیل کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری عجائب نے بھی اپنی رہائش گاہ پر استقبالیہ دیا۔ راچڈیل کونسل کے ڈپٹی لیڈر عدالت علی، کونسلر آفتاب حسین اور پاکستانی کشمیری ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اعتزاز عاصم ،چوہدرطارق نمبردار چوہدری عنصر آف سہنسہ کے علاوہ راچڈیل میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی آزاد کشمیر کے وزیر مال چوہدری اخلاق احمد نے اسقبالیہ دینے پر چوہدری عجائب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرا بر طانیہ کا دورہ نجی تھا میں اپنا چیک اپ کرانے کے لئے بر طانیہ آیا تھا ایک سوالُ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت اپنی مدت پورے کریگی اور بلدیاتی الیکشن بھی جلد ھونگے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی افواہیں جھوٹ ہے ڈپٹی لیڈر راچڈیل ادالت علی نے کہا کہ ھم اپنے حلقے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے وزیر مال چوہدری اخلاق کو راچڈیل کونسل کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے وعدہ کیا ھے کہ وہ اپنے حلقے بلکہ پورے آزاد کشمیر میں تر قیاتی کا کروائیں گے اور ہمیں پوری امید بھی ہے کہ وہ اپنا وعدہ پورا کرینگے۔

کونسلر چودھری آفتاب حسین نے کہا کہ میں امید کرتا ھوں کہ چودھری اخلاق اپنے علاقے کے اوورسیز کشمیریوں کو درپیش مسائل کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے پاکستان کشمیری ایسوسی ایشن کے صدر چودھری اعتزاز عاصم اور گلفراز علی کا کہنا تھا کہ آج ھمیں بہت خوشی ھے کہ وزیر مال چودھری اخلاق ھمارے درمیان بیٹھے ہیں امید کرتے ہیں کہ وہ سہنسہ میں ترقیاتی کام کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے میزبان چودھری عجائب اور چودھری حمزہ عجائب نے انکی دعوت پر وزیر مال چودھری اخلاق اور مہمانوں کا انکے گھر آنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا چودھری اخلاق جیسے زیرک سیاستدان کو آزاد کشمیر کا وزیر مال بنانے پر تحریک انصاف کی اعلی قیادت اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے شکر گزار ہیں۔