راچڈیل (محمد فیاض بشیر) ایسپائر ٹو انسپائر آرگنائزیشن ( ASPIRE 2 INSPIRE) کی ڈائریکٹر کلثوم، سہیل سو لی اور اقرا کھوکھر کی جانب سے راچڈیل کے مقامی ہال میں پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے فنڈ ریزنگ کی پروقار تقریب منعقد ھوئی راچڈیل کے کونسلر مئیر علی احمد سابق مئیر کونسلر عاصم رشید کے علاوہ کیبنٹ ممبر کونسلر پروفیسر افتخار احمد کونسلر ثمینہ ظہیر کونسلر عائظہ عاصم ڈاکٹر طاہر بشیر بیگ-ناصر خان کے علاوہ کمیونٹی کے چیدہ چیدہ افراد خاص طور پر نوجوانوں کی تعداد بہت زیادہ نے شرکت کی۔
باکسر عامر خان کے گلووز اور خبیب کی شرٹ کی نیلامی بھی کی گئ قوال سلیم صابری نے اپنے ہمنواؤں کے ہمراہ اللہ ھو جیسی مشہور قوالیوں کے ایسے سر چھیڑے کہ شرکاء جھوم اٹھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض نوجوان محمد شفیق نے احسن طریقے سے انجام دئیے اس موقع پر مئیر راچڈیل علی احمد کونسلر افتخار احمد اور کونسلر ثمینہ ظہیر کا کہنا تھا کہ ایسپائر ٹو انسپائر ارگنائزیشن نے پاکستان میں سیلاب سے متاثر ین بے گھر لوگوں کی مدد کا بیڑا اٹھایا ھے انکا یہ اقدام قابل فخر ھے آج کے چئیرٹی ڈنر میں نوجوانوں کی بھر پور شرکت سے پتہ چلتا ھے کہ انہیں ملک سے کتنا پیار ھے۔
کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاہر بشیر بیگ نے کہا کہ یہ بہت اچھا اقدام ھے ھم سب کو مل کر پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیے -اکاؤٹینٹ عبدل اور یوسف کا کہنا تھا کہ آج جس طرع کمیونٹی نے چئیرئٹی ڈنر میں اپنا اپنا حصہ ڈالا وہ قابل تحسین ہے چئرئٹی ڈنر کے آرگنائزر کلثوم (Kalsoom)اور سہیل عرف سولی اور اقرا کھوکھر نے چئیرٹی ڈنر پر بھر پور شرکت اور فنڈ ریزنگ پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ تمام جمع ھونے والی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد پر خرچ ھوگی ھم یہاں سے مختلف چیزوں سے بھرا کنٹینر پاکستان بھیجیں گے -بر طانیہ کے مشہور قوال سلیم صابری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments