راچڈیل (محمد فیاض بشیر) راچڈیل کی ادبی،سماجی و کاروباری شخصیت راجہ واجد فاروق کی جانب سے مقامی ہال میں پو ٹھواری محفل شعر خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں راجہ اسرار نے عشق حقیقی و مجازی کے اشعار ترنم سے گا کر حاضرین کو محفوظ کیا سابق ناظم خان سجاد خان اور سابق مئیر کونسلر افتخار حسین کے علاوہ سابق مئیر کونسلر ضمیر خان راجہ طارق چودھری خالد کے علاوہ کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مہمان خصوصی سابق تحصیل ناظم خان سجاد خان کا کہنا تھا کہ مجھے آج بر طانیہ کے نوجوانوں کو پروگرام میں دیکھ کر خوشی ھوئ کہ یہ دیار غیر میں اپنے کلچرل کے ساتھ جڑے ھوئے ہیں میں پروگرام کے میزبان راجہ واجد اور انکے ساتھیوں کو کامیاب پروگرام کرانے پر مبارکباد دیتا ھوں سابق مئیر بلیک برن کونسلر افتخار خان نے کا کہنا تھا خان سجا دخان کو بر طانیہ آنے پر خوش آمدید کہتا ھوں یہ ان فنکاروں کے دورے کا آخری پروگرام ھے۔ پروگرام کے منتظمین بر طانیہ میں اپنے کلچرل کو فروغ دینے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
سابق مئیر اولڈھم کونسلر فدا حسین نے راجہ اسرار کی گائیکی کی تعریف کی اور راچڈیل کے لوگوں کا ایسے پروگراموں میں دلچسپی کو سراہا اور کہا کہ گریٹر مانچسٹر کے دوسرے شہروں میں کمیونٹی افراد کو ایسے کلچرل پروگرام کروانے چاہئے۔ راجہ طارق اور دوسرے نے پاکستان سے آئے مہمان خان سجاد خان کی پروگرام میں خصوصی شرکت پر شکریہ ادا کیا آخر میں میزبان راجہ واجد فارق نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے آج کا پروگرام کامیاب ھواخطہ پو ٹھوار ُ کی بر طانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی اپنی مادری زبان سے نوجوان نسل کاُ ناطہ جوڑے رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرنے میں پیش پیش ھے۔
Load/Hide Comments