زمبابوے کی قومی کرکٹ ٹیم کے سپر سٹار پاکستانی نژاد سکندر رضا بٹ کی آبائی شہر سیالکوٹ آمد

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)پاکستانی نژاد زمبابوین نیشنل کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سپر سٹار سکندر رضا بٹ کا سیالکوٹ پاکستان پہنچنے پر برطانیہ و یورپ کے معروف بزنس مین خالد چوہدری،بزنس مین مطلوب بٹ،معروف صنعت کار چوہدری لطیف،حافظ محمد سعید،چوہدری قیصر واہلہ،بزنس مین چوہدری محمد آصف،چوہدری اظہر حسین ،بزنس مین یاسین بٹ،تبریز بٹ،چوہدری محسن طارق،جمیل بٹ،سعد قیصر اور ماہن بٹ نے استقبال کیا –
نوجوان کرکٹر سپر سٹار سکندر رضا بٹ زمبابوے اور پاکستان کے علاؤہ کرکٹ کی دنیا میں بڑا نام ہے۔سال 2022ء کے ورلڈ کپ میں زمبابوے کی ٹیم نے تین میچ جیتے اور ان تینوں میچوں میں مین آف دی میچ قرار پائے- سال 2022ء میں 9 مرتبہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا -اس کے علاؤہ بھی انھوں نے سال 2022ء کئی ورلڈ ریکارڈز بنائے ہیں-
کرکٹ کی دنیا کا ستارہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوا اعلیٰ تعلیم انگلینڈ سے حاصل کی- زمبابوے میں اپنے والدین کیساتھ مستقل سکونت اختیار کرلی اور آج نہ صرف زمبابوین کرکٹ ٹیم کے نوجوان ہیرو ہیں بلکہ کرکٹ کی دنیا کا بڑا نام بن کر اپنے بزرگوں، والدین،رشتہ داروں کے علاؤہ ملک پاکستان کا نام جہاں پیدا ہوئے اس شہر سیالکوٹ کا نام بھی بلند کیا ہے۔
انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان آکر اپنی فیملی اور اپنوں سے مل کر خوشی محسوس کرتا ہوں آئیے سنتے ہیں کہ انھوں نے مزید کیا کہا۔میزبان خالد چوہدری نے انکو پاکستان کے شہر سیالکوٹ آمد پر خوش آمدید کہا اور انکا شکریہ ادا کیا۔