اولڈہم میں عید ملن تقریب؛ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے کوآرڈینیتر مقصود حسین کی شرکت – Kashmir Link London

اولڈہم میں عید ملن تقریب؛ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے کوآرڈینیتر مقصود حسین کی شرکت

اولڈہم ( محمد فیاض بشیر) کمیونٹی کی ہر دلعزیز سیاسی و سماجی شخصیت حاجی نذر حسین رکھیالوی نے عید الاضحیٰ کے تہوار کی خوشی اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے برطانیہ میں تعینات کوآرڈینیٹر راجہ مقصود حسین کاکڑوی کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ ایک پرتکلف عشائیہ دیا جس میں حاجی اصغر علی، محمد شبیر کاکڑوی، محمد بنیامین و دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے حاجی نذر حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ دوست احباب چار ماہ کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پہلی دفعہ اکٹھے ہوئے اور سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
حاجی اصغر علی کا کہنا تھا کہ ہمیں کئ ماہ بعد اکٹھے ہونے کا موقع ملا ہم نے برطانیہ اور اولڈہم میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کے علاوہ دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ محمد بنیامین نے کہا کہ دوست احباب کے ساتھ ملکر اچھا لگا انہوں نے راجہ مقصود حسین کاکڑوی کو بھی کوآرڈینیٹر کی ذمہ داریاں سنبھالیں پر بھی دلی مبارکباد پیش کی۔
میزبان حاجی نذر حسین رکھیالوی نے کہا کہ راجہ مقصود حسین کاکڑوی ہمارے دیرینہ ساتھی ہیں انکے کوآرڈینیٹر بننے پر دلی خوشی ہوئی میں تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری دعوت کو قبول کرتے ہوئے عشائیہ میں شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes