انتھک محنت کی وجہ سے ملکہ برطانیہ کی طرف سے تعریف ہمارے گروپ کے لیے اعزاز ہے: نجمہ خالد – Kashmir Link London

انتھک محنت کی وجہ سے ملکہ برطانیہ کی طرف سے تعریف ہمارے گروپ کے لیے اعزاز ہے: نجمہ خالد

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) برطانیہ ایک ایسا ملک جہاں محنت کرنے والے کی محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، اس محنت کے ثمرات جہاں معاشی طور پر حاصل ہوتے ہیں وہیں معاشرتی طور پر بھی اسکے دورس نتائج ملتے ہیں۔
اولڈہم کی رہائشی سماجی و کمیونٹی شخصیت نجمہ خالد نے2011 میں چائے گروپ کے نام سے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے ایک رضا کار گروپ تشکیل دیا جو وقت گزرنے کے ساتھ بعد میں care help and Restaurants inspire کے نام سے پہچانا جانے لگا۔ جنمہ خالد نے چائے کے کپ سے متاثر ہو کر گرین ہل اکیڈمی اولڈہم سے گروپ کی شروعات کرتے ہوئے ایشیائی خواتین کے بنیادی مسائل حل کرنے میں انکی مدد کی ۔


ان خدمات کے بدلے نجمہ خالد کو حکومت اور ملکہ برطانیہ کیطرف سے متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔
ایک ملاقات میں انکا کہنا تھا کہ اب 100 خواتین اس ویمن چائے گروپ میں حصہ لیتی ہیں ہم نے برٹش کونسل کے ساتھ بھی کام کیا اور ہمارے گروپ کی دو خواتین سری لنکا بھی رضا کارانہ خدمات سرانجام دینے گئیں ان کا کہنا تھا کہ ایشیائی خواتین کے اندر انگریز کمیونٹی کی نسبت چھ گناہ زیادہ ذیا بیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے ہم نے ذیا بیطس اور خوراک کی آگاہی کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا ہم تخلیقی کام کو ترجیح دیتے ہیں۔


گروپ کو کئی قومی ایوارڈ ملے ملکہ برطانیہ کی گارڈن پارٹی میں اپنی والدہ کے ساتھ شرکت کی ۔ اعزازی ڈگری سے نوازا گیا جو کسی اعزاز سے کم نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس وبا کے دوران ہم نےمختلف تنظیموں کے باہمی اشتراک سےخواتین کی ہر طرح سے مدد کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی انتھک محنت کی وجہ سے ہی ملکہ برطانیہ کی طرف سے تعریفی اسناد ملی جو ہمارے گروپ کے لیے اعزاز کی بات کے ساتھ سرمایہ حیات ہے ۔ اولڈہم بارے انکا کہنا تھا کہ یہ اچھا ٹاؤن ہے یہاں احساس محرومی اور غربت ہے جسکی وجہ سے خواتین اور کمیونٹی کے ہر طرح کی مدد ضروری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes