ہماری حکومت تارکین وطن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر یقین رکھتی ہے: شاہ غلام قادر – Kashmir Link London

ہماری حکومت تارکین وطن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر یقین رکھتی ہے: شاہ غلام قادر

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے نواحی علاقے کاکڑہ ٹاؤن میں مقیم سرپرست اعلیٰ کشمیر پریس کلب اسلام گڑھ و سینئر صحافی حاجی اختر کاکڑوی کے بھائی حاجی محمود حسین کی وفات پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر شاہ غلام قادر، برطانیہ میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹر راجہ مقصود حسین کاکڑوی اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے چئیرمن راجہ آفتاب شریف کے ہمراہ ان کے گھر تعزیت کیلئے آئے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔


اس موقع پر اسپیکر شاہ غلام قادر نے بات چیت کرتے ہوئے برطانیہ سے آئے مہمانوں کے ساتھ کورونا وائرس کی صورتحال اور مسئلہ کشمیر برطانیہ میں کیے گئے اقدامات بارے آگاہی حاصل کی اور کہا کہ برطانیہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی ہمارے لیے قیمتی اثاثہ ہیں مادر وطن سے انکے دلی لگاؤ کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور جو زرمبادلہ بھیج کر یہ مادر وطن کی معیشت کو استحکام دیتے ہیں اس بارے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ان کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہماری حکومت ہر ممکن کوشش کرتی ہے لیکن پھر بھی اگر کوئ کمی رہ جائے تو آپ لوگ اسکی نشاندہی کریں ازالہ ہو گا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کے برطانیہ میں کوآرڈینیٹر راجہ مقصود حسین کاکڑوی اور راجہ آفتاب شریف نے

اسپیکر شاہ غلام قادر کا شکریہ ادا کیا کہ وہ برطانیہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کے مسائل حل کروانے کو اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں ہمیں امید ہے کہ وہ ہمارے مسائل حل کروانے کے لیے مستقبل میں بھی نمایاں کردار ادا کریں گے۔


اس موقع پر علاقے کی نامور سیاسی سماجی شخصیات سابق امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ 2 نذیر انقلابی،چوہدری محمد مالک، حاجی ذوالفقار، راجہ شبیر کاکڑوی، راجہ صغیر کاکڑوی، محمود احمد، محمد جبار، سہیل سرفراز ایڈووکیٹ، کرنل ریٹائرڈ معروف کے علاوہ دیگر سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes