اقوام متحدہ کا فرض ہے کہ غیرجانبدار وفد مقبوضہ کشمیر بھیج کر حالات کا جائزہ لے؛ کمیونٹی رہنما – Kashmir Link London

اقوام متحدہ کا فرض ہے کہ غیرجانبدار وفد مقبوضہ کشمیر بھیج کر حالات کا جائزہ لے؛ کمیونٹی رہنما

گریٹر مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)یوم سیاہ کشمیر کے حوالہ سے رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان اولڈہم کے سابق مئیر کونسلر عتیق الرحمٰن اور پاکستانی لائیرز ایسوسی ایشن آف برطانیہ کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے کشمیری یوم سیاہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغامات میں کہا کہ دنیا بھر میں پچھلی سات دہائیوں سے کئی محکوم قوموں نے آزادی حاصل کی لیکن کشمیری قوم آجتک آزادی کی جنگ لڑ رہی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں انتہا پر پہنچ چکی ہیں اور اس بارے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ہو چکی، ان کا مذید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے نمائندوں کا ایک وفد مقبوضہ بھیج کر کشمیریوں کی حالت زار سے آگاہی حاصل کریں اور کشمیریوں کو مذید ظلم و ستم کا شکار نہ ہونے دیں ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے باہر سب سے زیادہ تعداد میں کشمیری برطانیہ میں آباد ہیں ہمارا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ہمیں باہمی اشتراک سے مسئلہ کشمیر بارے ٹھوس اقدامات اٹھاتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے ۔ برطانوی پارلیمنٹ کے اندر آل پارٹیز پارلیمانی کشمیر گروپ کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کشمیریوں کو اپنے حلقہ انتخاب کے اراکین پارلیمنٹ سے روابط کرنے چائیں تاکہ برطانوی پارلیمنٹ کے اندر کشمیریوں کی ٹھوس آواز بلند ہو ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب مسئلہ کشمیر انڈیا پاکستان کا دو طرفہ نہیں ہے برطانیہ کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بارے اپنا کردار ادا کرے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes