دنیا میں اسلام کی اصل روح متعارف کرانے کیلئے بنی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ کا پرچار ضروری ہے: پیر ابو احمد – Kashmir Link London

دنیا میں اسلام کی اصل روح متعارف کرانے کیلئے بنی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ کا پرچار ضروری ہے: پیر ابو احمد

اولڈہم( محمد فیاض بشیر) آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے اور آپ صلعم کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کرنا ہی راہ نجات ہے۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ میں مقیم اداراہ نور السلام فیصل آباد کے سرپرست اعلیٰ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے ایک خصوصی نشست میں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکار دو عالم کائنات کے مالک محسن انسانیت ختم الرسل حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رنگ و نسل مذہب سے بالاتر ہو کر پوری انسانیت کے لیے رحمت العالمین بن کر آئے اور امت مسلمہ کو امن محبت اتحاد و اتفاق کے ساتھ دوسرے مذاہب کو برداشت کرنے کا درس بھی دیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اہل ایمان کے لیے دوجہاں جبکہ غیر مذہب کے لیے رحمت بنکر دنیا میں تشریف لائے۔
آپ صلعم کی دنیا میں تشریف آوری سے رب العالمین نے عذاب میں تاخیر فرما دی کیونکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے جو کوئی قوم بھی برائی کرتی ان پر عذاب نازل ہوتا رب العالمین انہیں زندہ زمین میں گاڑھ دیتا انکی شکلیں بگڑ جاتیں اور نیست و نابود ہو جاتیں ۔
پیر ابو احمد محمد مقصود نے کہا کہ ہمیں رحمت العالمین کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر دنیا کو امن محبت اور باہمی بھائی چارے کا پیغام عام کرنا چاہیے تاکہ غیر مذاہب دین اسلام کی حقیقی تعلیمات سے آگاہ ہو سکیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes