پلینٹ مرسی یوکے ضرورتمندوں کو کورونا لاک ڈائون میں اشیائے خورونوش فراہم کرنے میں پیش پیش ہے – Kashmir Link London

پلینٹ مرسی یوکے ضرورتمندوں کو کورونا لاک ڈائون میں اشیائے خورونوش فراہم کرنے میں پیش پیش ہے

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مند افراد کے لیے کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اولڈہم و گرد و نواح کے علاقوں میں مصروف عمل ہے۔

مدنیہ انسٹیٹیوٹ اینڈ کمیونٹی ہب میں پلینٹ مرسی یوکے خیراتی ادارہ مخیر حضرات کے عطیات اور رضا کاروں کی مدد سے انہی خدمات کو یقینی بنا رہا ہے ۔ مدینہ انسٹیٹیوٹ اینڈ کمیونٹی ہب کے روح رواں ارشد محمود کا کہنا ہے کہ ہم مارچ سے ضرورت مند افراد کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کر رہے ہیں لیکن دوسرے لاک ڈاؤن کے بعد مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے اسکے پیش نظر ہم ہر روز ایمرجنسی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد مشکل ترین حالات میں ضرورت مند افراد کی مدد کرنا ہے ۔

رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی عائشہ لطیف کا کہنا تھا کہ دوسرے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمارے ساتھ زیادہ تعداد میں ضرورت مند افراد رابطہ کر رہے ہیں اس سے نبٹنے کے لیے ہم ہنگامی طور پر کام کر رہے ہیں۔ان کا مذید کہنا تھا کہ ضرورت مند افراد کو بروقت امداد فراہم کرنے کے لیے ہمیں مخیر حضرات کی مالی معاونت چاہیے۔

جینیسن کا کہنا تھا کہ ضرورت مند افراد کی مانگ میں اضافے سے ہمیں اور رضاکاروں کے ساتھ کمیونٹی کی طرف سے مالی امداد کی بھی ضرورت ہے۔ ہم اس منصوبے میں سب کو خوش آمدید کہتے ہیں، درد دل رکھنے والا کوئی بھی فرد اسکا حصہ بن سکتا ہے۔

رضاکار عدنان کا کہنا تھا کہ دوسرے لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مند افراد مالی مشکلات کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء خرید نہیں سکتے اس لیے مانگ بھی بڑھ گئی ہے تاہم ترجیحی بنیادوں پر ہم اولڈہم راچڈیل اور مانچسٹر کے گرد و نواح میں اشیائے خورد و نوش ضرورت مند افراد تک پہنچانے کی بساط بھر کوشش کررہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes