گرین گیٹ چیریٹی کی یمن کے ضرورت مند افراد کی مدد کیلئے دس لاکھ کھانوں کی مہم کا آغاز – Kashmir Link London

گرین گیٹ چیریٹی کی یمن کے ضرورت مند افراد کی مدد کیلئے دس لاکھ کھانوں کی مہم کا آغاز

اولڈہم ( محمد فیاض بشیر) گریٹر مانچسٹر کے علاقے اولڈہم میں قائم گرین گیٹ ٹرسٹ دنیا بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے مختلف منصوبہ جات پر کام کر رہا ہے اور اب یمن میں ضرورت مند افراد کے لیے ایک ملین افراد کو بنیادی ضروریات فراہمی کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار گرین گیٹ ٹرسٹ چیرٹی کے روح رواں قاری محمد بلال اور مانچسٹر سپر سٹور کے محمد بلال نے ایک پریس کانفرنس میں کیا انکا کہنا تھا کہ ہم برطانیہ میں ضرورت مند افراد کی مدد کرتے ہیں ہم یونان میں بھی ایڈ لیکر گئے تھے اور یمن میں باقاعدگی سے ضرورت مند افراد کی مدد کررہے ہیں۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ اب ایک ملین افراد کو بنیادی ضروریات کی سہولیات کرنے کے لیے مخیر حضرات سے اپیل کی جائے گی۔


کاروباری و سماجی شخصیت بلال غفور کا کہنا تھا کہ گرین گیٹ ٹرسٹ چیرٹی آرگنائزیشن دسمبر میں میڈیکل ایڈ کا ایک قافلہ لیکر یمن روانہ ہوں گے اور اسکے چیرٹی سائیکلنگ مقابلہ بھی ہو گا اس نیک کام کے لیے کمیونٹی کو آگے بڑھ کر انکی ہر طرح کی مدد کرنی چاہیے ۔

رضا کار جین کا کہنا تھا کہ ہم ضرورت مند افراد کو رنگ و نسل و مذہب سے بالاتر ہو کر کھانا فراہم کرتے ہیں۔
ہما اکرم شیراز کا کہنا تھا کہ ہم بین المذاہب و ثقافت کے کلیئے پر ضرورت مند افراد کی خدمت کرتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes