بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف مذمتی اجلاس – Kashmir Link London

بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف مذمتی اجلاس

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) برطانیہ کی ممتاز کاروباری سماجی مذہبی شخصیات ٹی این اے برادرز نے بھارتی فوج کی آزاد کشمیر میں بربریت پر ایک احتجاجی میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں اس اقدام کی سختی سے مذمت کی گئی۔

شرکا کا کہنا تھا کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر وادی نیلم اور وادی سماہنی میں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے نہتے معصوم و بے گناہ شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا گیا اور انکی املاک کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے جسکی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

احتجاجی میٹنگ میں اداراہ نور السلام فیصل آباد اولڈہم کے سرپرست اعلیٰ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کے علاوہ فرانس کی ممتاز نوجوان کاروباری سماجی شخصیت چوہدری افزان شاہنواز نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے جو ظلم و بربریت کا مظاہرہ وادی نیلم و سماہنی میں کیا ہے اقوام متحدہ ، عالم اسلام اور عالم اقوام سے ہم فریاد کرتے ہیں کہ کشمیریوں کا ساتھ دیا جائے۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ جو ظلم و ستم ہو رہا ہے اگر پاکستان کی حکومت بھارتی فوج کے اس اقدام کا بھرپور جواب دیتی ہے تو پھر کسی کو اعتراض کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہمارے بھی حقوق ہیں جو ظلم و ستم کشمیر میں ہماری ماؤں بہنوں بیٹیوں پر ہو رہا ہے وہ ہم کبھی بھی برداشت نہیں کر سکتے۔
چوہدری پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہم مذمت کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں بھارتی فوج کی جانب سے وادی نیلم و سماہنی میں جو بربریت نہتے لوگوں پر کی گئی اور جس طرح شہری ابادی پر ظالمانہ طریقے سے گولہ باری کی گئ ہم اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ چوہدری افزان شاہنواز نے بھی عالمی برادری سے بھارتی افواج کی وحشیانہ کاروائی پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

حافظ اویس قدیم کا کہنا تھا کہ ہم نے کشمیر کی آزادی تک مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں اور بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ حافظ اویس قدیم نے فرانس سے آئے مہمان چوہدری افزان شاہنواز اور پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مذمتی میٹنگ میں حاجی قدیم ، محمد نظیم ، شیخ غلام جعفر، ایان افزان خلیفہ ندیم ارشاد کے علاؤہ دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کھلم کھلا دہشت گردی سے برطانیہ میں بسنے والی کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے اندر سخت غم و غصے کو اجاگر کیا اور عالمی برادری انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں اور اقوام متحدہ سے اس بارے فی الفور اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes