پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے حوالے سے ڈیبی ابراہامز ایم پی کا پارلیمنٹ میں استفسار – Kashmir Link London

پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے حوالے سے ڈیبی ابراہامز ایم پی کا پارلیمنٹ میں استفسار

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) رکن برطانوی پارلیمنٹ چئیر پرسن آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ برائے کشمیر ڈیبی ابراہم نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں وڈیو لنک شرکت کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ امور کو مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نسل در نسل ہو رہی ہیں جو کہ ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے جو رپورٹ 2018 /2019 میں شائع ہوئی ہے اس میں کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر ہے اس حوالے سے بھارتی حکومت سے کچھ پوچھا گیا ہے؟


ان کا مذید کہنا تھا کہ ابھی پچھلے ہفتے ہی بھارت کی جانب سے بھاری گولہ باری سے پندرہ افراد جان سے گئے جواب میں پاکستان نے بھی شدید گولہ باری کی اسکے نتیجے موسم سرما میں چین بھارت کی بھی گولوان میں شدید چھڑپیں ہوئیں ، کیا حکومت برطانیہ کو اس حوالے سے کوئی تشویش ہے ؟

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری سمجھتے ہیں عالمی برداری اور برطانیہ نے انہیں تنہا چھوڑ دیا ہے اس بارے سیکرٹری خارجہ نے کیا اقدام اٹھائے ہیں کہ عالمی برادری کے تعاون سے بھارت پاکستان جو کہ دو ایٹمی طاقتیں ہیں انہیں مذاکرات کی میز پر لا کر خطے میں جاری کشیدگی کو فی الفور ختم کروایا جائے۔


جواب میں خارجہ امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کو پاکستان اور بھارت کو باہمی طور پر حل کرنا چاہیے ہمیں جب بھی موقع ملتا ہے اس مسئلہ پر بھارت اور پاکستان سے بات چیت کرتے ہیں لیکن پھر بھی میں برطانیہ کی وزیر امور برائے ساؤتھ ایشیا سے کہوں گا کہ وہ آپ سے ملکر کشمیر بارے مذید بات چیت کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes