اسٹیک ہولڈرز کیساتھ ملکر کمیونٹی کو ویکسین لگانے کی حکمت عملی وضع کی جارہی ہے: کونسلر عروج شاہ – Kashmir Link London

اسٹیک ہولڈرز کیساتھ ملکر کمیونٹی کو ویکسین لگانے کی حکمت عملی وضع کی جارہی ہے: کونسلر عروج شاہ

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) برطانیہ میں قومی لاک ڈاؤن کے بعد اولڈہم کونسل کو سخت ترین شرائط کے تحت tier 3 سسٹم میں رکھا گیا ہے جس پر سیاسی سماجی کاروباری حلقوں میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔
اولڈہم کونسل کی ڈپٹی لیڈر اور کورونا وائرس کی ترجمان کونسلر عروج شاہ نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کےحالیہ اجلاس میں اولڈہم کو tier3 میں رکھنے پر مایوسی ہوئی ہے کیونکہ کونسل کے اندر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح پچھلے تین ہفتوں سے تیزی کم ہوئی ہے اس کی بنیادی وجہ کمیونٹی نے ہدایات پر عملدرآمد کیا جس سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے کمی ہوئی۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ اب برطانیہ میں ویکسین رجسٹرڈ ہونے سے روشنی کی کرن نظر آئی ہے ہم دیگر کونسلزاور جنرل پریکٹیشنرز کے ساتھ ملکر کمیونٹی کو ویکسین لگانے کے لیے حکمت عملی وضع کر رہے ہیں۔


کونسلر عروج شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جو کاروبار سخت ترین شرائط کی وجہ سے مالی طور پر شدید بحران کا شکار ہیں انکی مالی معاونت کی جائے ۔ان کا کہنا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے ایسا ٹیسٹ بھی متعارف کروایا ہے جسکے لیے نمونے لیبارٹری میں بھیجنے کی ضرورت نہیں بلکہ مختصر وقت میں رزلٹ ممکن ہو گا اور ساتھ میں ہم نے جو کورونا ٹیسٹ سنٹر قائم کیے ہوئے ہیں وہ بھی اپنا کام جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مقامی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تعاون سے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے مدد ملی مستقبل میں بھی کورونا وائرس کے روک تھام بارے ہدایات پر عملدرآمد کر کے ہی ہم اس وبا سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes