لاک ڈائون کے بعد کاروبار زندگی بحال ہونے پر اولڈہم کے تاجروں کا اظہار تشکر – Kashmir Link London

لاک ڈائون کے بعد کاروبار زندگی بحال ہونے پر اولڈہم کے تاجروں کا اظہار تشکر

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) گریٹر مانچسٹر کے نواحی علاقے اولڈہم میں کورونا وائرس کی وجہ سے قومی لاک ڈاؤن کے بعد شاپنگ سینٹرز اور اوپن مارکیٹیں کھل گئیں۔ہر سال دسمبر میں کرسمس کے تہوار کی وجہ سے کاروباری حضرات سال بھر کی سب سے زیادہ کمائی کرسمس کے تہوار پر کرتے ہیں لیکن اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار سست روی کا شکار ہیں جس سے کاروباری طبقے کے اندر سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

کاروبار زندگی معمول پر آنے سے تاجروں نے سکھ کا سانس لیا ہے، میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کاروباری شخصیات محمد جبار کا کہنا تھا کہ اس سال کورونا اور پھر موسم کی وجہ سے ہمارے کاروبار بری طرح متاثر ہوئے اب صورتحال قدرے بہتر ہو رہی ہے امید ہے کے حالات بہتر ہوں گے۔
بشارت طاہر کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہوئے ہیں کاروبار متاثر ہونے پر حکومت نے مالی معاونت کی ہے لیکن ابھی بھی حالات کشیدہ ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد ہم پر امید ہیں کہ کاروبار میں بہتری آئے گی۔


عبد الجبار کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار میں مندی ہے اور پہلے جیسا نہیں ہے سب ہی اس سے متاثر ہوئے ہیں ۔مہلک سنگھ کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے مارکیٹ میں گاہکوں کا رش پہلے جیسا نہیں ہے رب العالمین سے دعا گو ہیں کہ سب کو صحت و سلامتی عطا فرمائے۔دنیا بھر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ ترقی یافتہ ممالک بھی کورونا وائرس کی عالمی وبا سے شدید مالی خسارے کا شکار ہیں جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes