اوورسیز میں رہتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری لانا ہمارا فرض اولین ہے؛ شہریار – Kashmir Link London

اوورسیز میں رہتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری لانا ہمارا فرض اولین ہے؛ شہریار

چیشائر (محمد فیاض بشیر)برطانیہ کی ممتاز سماجی شخصیت محمد اسحاق نے اٹلی سے آئی کاروباری شخصیت اور حکومت پاکستان کے اٹلی میں سرمایہ کاری کے اعزازی قونصلر شہریار کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں برطانیہ و پاکستان کی کاروباری شخصیت نسیمِ نیاز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر برطانیہ کے یورپین یونین سے نکلنے کے بعد کی صورتحال اور برطانیہ پاکستان کے درمیان باہمی تجارتی مواقعوں بارے بھی بات چیت کی گئی۔

اٹلی سے آئی مہمان شخصیت شہریار کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے یورپ سے نکلنے کے بعد اٹلی میں بھی کاروبار کے سنہری مواقع میسر آئیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں کورونا وائرس سے پوری دنیا میں معیشت زبوں حالی کا شکار ہے وہیں پاکستان میں اس وقت انڈسٹری عروج پر ہے ہمیں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے اسکے لیے وہ اٹلی کی کاروباری شخصیات سے رابطہ کر کے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے دعوت دیں گے۔ انہوں نے محمد اسحاق کا دلی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مدعو کر کے آپس میں بات چیت کا موقع فراہم کیا۔

برطانیہ و پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیت نسیم نیاز کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہوئ ہے اور زیادہ وقت وہیں کاروبار کی دیکھ بھال میں گزرتا ہے پاکستان کی موجودہ حکومت نے صنعت کاروں کو کافی سہولیات دی ہیں جسکی وجہ سے پاکستان کی صنعت کا پہیہ تیزی سے چل رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے ۔ انہوں نے برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی نژاد برطانوی کاروباری شخصیات کو مادر وطن میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔
میزبان محمد اسحاق کا کہنا تھا کہ ان مشکل حالات میں بھی اکٹھے ہونے کا مقصد باہمی دلچسپی کے امور اور سرمایہ کاری بارے بات چیت کرنا تھی کیونکہ برطانیہ کے یورپ سے نکلنے کے بعد برطانیہ یورپین ممالک اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت کا نیا دور شروع ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes