میئر برنلے اور سابق ممبر یورپی پارلیمنٹ واجد خان لارڈ بن گئے، کمیونٹی کیطرف سے مبارکباد – Kashmir Link London

میئر برنلے اور سابق ممبر یورپی پارلیمنٹ واجد خان لارڈ بن گئے، کمیونٹی کیطرف سے مبارکباد

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) پاکستانی کمیونٹی کے لیے برطانیہ میں ایک اور بڑی خبر لیبر پارٹی کےواجد خان برطانوی ھاوس آف لارڈز کے تاحیات رکن بن گے واجد خان سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ اور برنلے سٹی کے مئیر بھی ہیں تعلق گجرات ضلع سے ہے۔
تعلیم یافتہ اور محنتی برٹش پاکستانی واجد خان کو حکومت پاکستان نے خدمات کے اعتراف میں گزشتہ برس اعلی سول اعزاز سے بھی نوازہ تھا ان کے لارڈ بننے سے کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

شمال مغربی انگلستان میں واجد خان لیبر پارٹی کے اندر انتہائی متحرک کردار ادا کر کے پارٹی راہنمائوں اور کارکنان کی خاص توجہ کا مرکز بنے رہے اور جب لیبر پارٹی کی طرف سے رکن یورپین پارلیمنٹ منتخب ہوئے تو تھوڑے ہی عرصہ میں صاف گوئی اور جرات مندانہ اقدام سے یورپین سطح پر اپنا لوہا منوایا۔


انہوں نے یورپین پارلیمنٹ کے اندر مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے ٹھوس موقف اختیار کرتے ہوئے آواز اٹھائی جسکی وجہ سے عالمی سطح پر کشمیری کمیونٹی کی جانب سے انہیں بے حد پذیرائی ملی۔

واجد خان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہاؤس آف لارڈز کا رکن منتخب ہونا انکے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اور جسطرح انہوں نے یورپین پارلیمنٹ کے اندر بین الاقوامی مسائل پر آواز اٹھائی ہے اسی طرح وہ ہاؤس آف لارڈز میں بھی عوام کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے میں کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کمیونٹی کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے سیاسی سفر میں انکی حوصلہ افزائی کی۔

سابق ممبر یورپی پارلیمنٹ فیصل رشید، راچڈیل کونسل کے ڈپٹی مئیر کونسلر عاصم رشید، مسلم لیگی رہنما بیرسٹر انڈر محمود سمیت متعدد شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ واجد خان کا ہاؤس آف لارڈز کا رکن منتخب ہونا ہم سب کے لیے باعث مسرت و فخر ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی برطانوی معاشرے کا اہم حصہ ہے۔

ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ اور یاسمین قریشی نے بھی اپنے اپنے ٹویٹر پر واجد خان کو مبارکباد دیتے ہوئے مل جل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes