ہم مشکل وقت میں کرسمس کی خوشیاں قائم رکھنے کی تگ و دو میں ہیں؛ رضا کار پلینٹ مرسی – Kashmir Link London

ہم مشکل وقت میں کرسمس کی خوشیاں قائم رکھنے کی تگ و دو میں ہیں؛ رضا کار پلینٹ مرسی

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) اولڈہم اور گرد و نواح کے علاقوں میں بے گھر اور ضرورت مند افراد کو روز مرہ زندگی کی اشیاء فراہم کرنے اور کرسمس کے تہوار پر ضرورت مند افراد اور ان کے بچوں کو تحائف دیکر انسانی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کرنے میں پلینٹ مرسی خیراتی تنظیم مثالی کردار ادا کررہی ہے۔

پلینٹ مرسی کے انچارج ارشد محمود کا کہنا ہے کہ وہ اس موقع کا فائدہ اٹھا کر تمام رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے کمیونٹی کی آسانی کے لیے اپنی خدمات پیش کیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل ترین حالات میں ضرورت مند اور بے گھر افراد اور انکے بچوں کے لیے تحائف بانٹ رہے ہیں تاکہ وہ بھی کرسمس تہوار منا سکیں۔

عبد الشاہد نے کہا کورونا وائرس وبا کے دوران ہم نے انتہائی محنت و لگن سے کمیونٹی کی جتنا ممکن ہو سکا مدد کی اور اب ہم کرسمس کے تہوار پر ضرورت مند بچوں کو تحائف دے رہے ہیں ۔ عائشہ کا کہنا تھا کہ ہم نے 120 پارسل تیار کیے ہیں ضرورت مند خاندانوں تک پہنچائے جائیں تاکہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ کرسمس تہوار سے لطف اندوز ہو سکیں۔

امل طیب نے کہا کہ میں نے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے اپنی خدمات پلینٹ مرسی کے لیے پیش کی ہیں ہم سب کا اولین فرض ہے کہ ضرورت مند افراد کی مدد کریں رنگ و نسل مذہب سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونا انسانیت کی معراج ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes