امید ہے نیا سال کورونا جیسی موذی وبا کے خاتمے کا سال ہوگا؛ مقصود کاکڑوی – Kashmir Link London

امید ہے نیا سال کورونا جیسی موذی وبا کے خاتمے کا سال ہوگا؛ مقصود کاکڑوی

سٹاک پورٹ (محمد فیاض بشیر) ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت نبیل جاوید نے برطانیہ میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹر راجہ مقصود حسین کاکڑوی اور دیگر دوست احباب کے لیے سال کے اختتام پر عشائیے کا اہتمام کیا جس میں کاشف نعیم ، محسن رزاق مغل، عاطف ریاض ، شاہ زیب خان، اکمل اور عبد الرحمٰن نے شرکت کی ۔

کورونا وائرس سے سال 2020 میں پیدا ہونے والی معاشی صورتحال اور سماجی سرگرمیوں کے تعطل بارے بات چیت کیساتھ ساتھ نئے سال کو نئی امنگوں اور خوشیوں کا گہوارہ قرار دیا۔ اس موقع پر راجہ مقصود حسین کاکڑوی کا کہنا تھا کہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال نے عوام کو بہت تنگ کیئے رکھا سماجی سرگرمیاں بھی جاری نہیں رکھی جا سکیں جسکی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سال معاشی طور پر بہتری اور سماجی سرگرمیوں کی بحالی کا سال ہو گا۔

دیگر مہمانوں کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل نے پہلے صرف کتابوں میں عالمی وبا بارے پڑھ رکھا تھا لیکن اب اپنی زندگیوں میں عملی طور پر دیکھ لیا کہ یہ کس قدر تکلیف دہ ہوتی ہیں، انہوں نے کہا اس سال ہم دوست احباب کسی بھی تہوار پر اکٹھے نہیں ہو سکے امید ہے آنے والا سال بہتر ہو گا اور ہمیں اس موذی مرض سے نجات ملے گی۔

میزبان نبیل جاوید نے راجہ مقصود حسین کاکڑوی اور دیگر قریبی رفقاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مشکل وقت گزرا ہے انشاء اللہ آنے والا سال رب العالمین ہم سب کے لیے خوشیوں کا گہوارہ بنا دیں گے ۔برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے درمیان باہمی ہم آہنگی مثالی ہے سال بھر سماجی سیاسی اور مذہبی تقریبات اسکی زندہ مثال ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes