پاکستان قونصلیٹ مانچسٹرکورونا وبا کے دوران بھی کمیونٹی کی خدمت کیلئے مصروف عمل ہے: فرحت حیدر – Kashmir Link London

پاکستان قونصلیٹ مانچسٹرکورونا وبا کے دوران بھی کمیونٹی کی خدمت کیلئے مصروف عمل ہے: فرحت حیدر

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں حکومت پاکستان کی جانب سے فرحت حیدر کو حال ہی میں بحیثیت تھرڈ سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے فرحت حیدر کا تعلق صوبہ فاٹا سے ہے اور بحیثیت سفارتکار وہ پہلی دفعہ پیشہ وارانہ ذمہ داری سنبھالنے کے لیے ملک سے باہر اپنے عہدے پر تعینات ہوئی ہیں۔
انہوں نے ابتدائی تعلیم آبائی انہوں نے علاقے سے حاصل کرنے کے بعد گریجویشن پشاور یونیورسٹی سے کی میڈیا کو دے گئے ایک بیان میں کہا بیرون ملک ہم مادر وطن کے سفیر ہیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ وہ پرعزم ہیں کہ پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ تعلقات کو مذید مضبوط کرنے میں بھرپور کردار ادا کرنے کا ساتھ کمیونٹی کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیں گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے کیونکہ پاکستان کی معیشت کو استحکام اور مضبوط کرنے میں انکا کردار اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے کشیدہ صورتحال کے باوجود پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے اہلکاروں نے کمیونٹی کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

قونصلیٹ میں کمیونٹی کو ہر طرح کی معلومات اور سہولت کی فراہمی میں کمرشل ویلفئیر اتاشی کمیونٹی ویلفئیر اتاشی و دیگر آفیسران ہمہ وقت مصروف عمل ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کمیونٹی کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی میں کوئ کوتاہی نہ ہو اس سلسلے میں کمیونٹی سے بھی درخواست ہے کہ اگر انہیں کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو براہ راست ہم سے رابطہ کریں تاکہ باہمی گفت و شنید سے انہیں دور کیا جائے کورونا وائرس کی وبا سے چھٹکارا ملنے کے بعد میں خود کمیونٹی سے انکے مسائل سننے مختلف شہروں کا دورہ بھی کروں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes