نئے سال میں کاروباری حضرات اپنے کاروبار شروع کر سکیں گے، سال نو کی تقریب میں شرکا کا اظہار خیال – Kashmir Link London

نئے سال میں کاروباری حضرات اپنے کاروبار شروع کر سکیں گے، سال نو کی تقریب میں شرکا کا اظہار خیال

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) نیا سال کبھی اوورسیز میں بسنے والوں کیلئے ایک انتہائی اہمیت کا دن ہوتا تھا جب شہر شہر اور قصبہ قصبہ لوگ مل جل کر پرانی گلے شکوی بھلادیتے اور نئے سال میں نئی امنگوں کیساتھ جینے کا عہد کرتے لیکن کورونا جیسی مہلک عالمی وبا نے ان سے سال کا یہ اہم دن بھی چھین لیا، تاہم کچھ دوستوں نے ہمت کی اور ہم نے گریٹر مانچسٹر میں رہنے والے کچھ دوستوں کو بلا کر ایک چھوٹی سی تقریب کا موقع تلاش کیا ہے، امید کرتے ہیں کہ بہت جلد اس طرح کی تقاریب تواتر سے شروع ہوجائیں گی۔

ان خیالات اور جذبات کا اظہار شرکا نے ممتاز سماجی کاروباری شخصیات ڈاکٹر عمیر اور نبیل جاوید کی جانب سے رفقا کے اعزاز میں نئے سال کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔
مہمان شرکا کا کہنا تھا کہ امید ہے آنے والا سال سب کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا دعا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
رانا امتیاز نے امید ظاہر کی کہ نیا سال سب کے لیے بہتر ثابت ہوگا کاروباری حضرات اپنے کاروبار کو شروع کر سکیں اور سب کے چہروں پر مسکراہٹیں اور خوشیاں لوث آئیں گی۔

عشائیہ میں شریک افراد نے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے مشکل ترین حالات میں باہمی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے پر زور دیا ۔ مہمانوں کی تواضع روایتی پاکستانی کھانوں سے کی گئی، اس موقع پر نبیل جاوید نے قیمتی وقت نکال کر اس محفل میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی مشکل ترین حالات میں بھی خوشی کا اظہار کر کے زندہ دلی کا عملی نمونہ پیش کرتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes