اس کتاب سے امت مسلمہ اورعلمائے کرام کو فقہی احکام بارے راہنمائی لینے میں آسانی ہوگی: پیرابومقصود – Kashmir Link London

اس کتاب سے امت مسلمہ اورعلمائے کرام کو فقہی احکام بارے راہنمائی لینے میں آسانی ہوگی: پیرابومقصود

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) حلال اور حرام بارے مستند دلائل کیساتھ مگر عام فہم بہت کم کتب مارکیٹ میں دستیاب، الحمدللہ اس کتاب میں فقہی احکام حرام و حلال کے بارے میں مستند روایات کا حوالہ دیا گیا ہے اور چاروں آئمہ کرام کے اقوال کو زیر بحث لایا گیا ہے تاکہ قاری کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ یہ کتاب فقہی احکام کا بہترین انسائکلوپیڈیا ہے جسے بڑی عرق ریزی کے ساتھ انتھک محنت و کوشش کے ساتھ ضبط تحریر میں لایا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ادارہ نور الاسلام فیصل آباد اور اولڈہم کے سرپرست اعلیٰ حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے فقہی احکام کے متعلقہ آیات کی تفسیر بارے لکھی کتاب الاحکام آیات تفسیر فی عمدۃ الکلام کی تقریب رونمائی کے موقع پر کیا۔ ان کا مذید کہنا تھا اس کتاب سے امت مسلمہ اور علمائے کرام کو فقہی احکام بارے راہنمائی لینے میں آسانی ہو گی کیونکہ اسے سادہ فہم زبان میں بیان کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کتاب کی اشاعت پر انتھک محنت و لگن سے اسے عام آدمی کی دسترس تک پہنچانے میں ادارہ جامعہ نور الاسلام کے مہتمم اعلیٰ منتظمین و مدنی برادران کا بھی مشکور ہوں کہ جنہوں نے دن رات کی انتھک محنت و کوشش سے اس کتاب کو منظر عام پر لانےکی سعی کی اور اس نیک کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔اللہ کریم ھم سب کو اس کتاب سے استفادہ حاصل کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes