اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب دن رات تارکین وطن کی خدمت میں مصروف عمل ہے؛ چوہدری عدیل ارشد – Kashmir Link London

اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب دن رات تارکین وطن کی خدمت میں مصروف عمل ہے؛ چوہدری عدیل ارشد

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) گذشتہ ایک سال میں ضلع گجرات کے دنیا بھر میں بسنے والے افراد کی آٹھ سو شکایات کو حل کروایا ہے ان میں سے زیادہ تر زمینی تنازعات تھے برطانیہ میں بسنے والے کئ افراد کے ہم نے صلح گجرات میں انکی مالکیت زمینوں پر قبضے بھی چھڑوائے ہیں ایسے افراد میڈیا پر آ کر بھی اسکا برملا اظہار کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار اوورسیز کمیشن پنجاب ضلح گجرات کے چئیرمین چوہدری عدیل ارشد رحمانیہ جو ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات کے لوگ دنیا بھر کے ممالک میں رہائش پذیر ہیں انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو آگاہ کریں کے وہ حکومت پنجاب کے سرکاری پورٹرل پر جا کر اپنی شکایت کا اندراج کریں اور اگر انٹرنیٹ پر شکایت کرنے میں دشواری ہے تو ویب سائٹ سے ٹیلی فون نمبر لیکر ہم سے بذریعہ فون رابطہ کر سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ گیارہ دسمبر 2020 کو حکومت پنجاب نے قانون سازی کر دی ہے جو بھی شکایت حکومت پنجاب کے شکایت پورثرل پر درج ہو گی جب تک اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب اس پر کوئی فیصلہ نہیں کرے گی عدالت اس پر کاروائی نہیں کر سکے گی ان کا کہنا تھا اب تو قانون سازی بھی ہو گئی ہے دنیا بھر میں کمیشن کے اراکین بنائے جا چکے ہیں تاکہ کمیونٹی کو اس ادارے بارے آگاہی دی جا سکے اور انکے دیرینہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ اوورسیز کمیشن کی طرف سے ایک رپورٹ بھی وزیر اعظم کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں واضع طور پر کہا گیا ہے کہ سرکاری اہلکار اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں پر ہونے والے قبضوں میں کسی نہ کسی حوالے سے شامل ہیں اسی لیئے صرف لاہور میں اوورسیز پاکستانیوں کی 40 ارب سے زائد کی جائیداد تاحال واگزار نہیں کروائی جاسکی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes