یوکے اسلامک مشن یورپین سنٹر اولڈہم میں اپنی مدد آپ کے تحت قائم فوڈ ہب خدمت انسانی میں مصروف – Kashmir Link London

یوکے اسلامک مشن یورپین سنٹر اولڈہم میں اپنی مدد آپ کے تحت قائم فوڈ ہب خدمت انسانی میں مصروف

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) یوکے اسلامک مشن یورپین سنٹر اولڈہم میں فوڈ ہب کے زیر اہتمام ضروت مند افراد کو روز مرہ ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کرنے کا کام کمیونٹی کے مخیر حضرات اور سنٹر میں نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والے افراد کے عطیات سے جاری ہے جس سے رنگ و نسل مذہب سے بالاتر ہو کر بے گھر ضرورت مند اور دنیا بھر سے آئے پناہ گزین اپنے خاندان کی بنیادی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔

فوڈ ہب کے ترجمان یاسر زاہد کا کہنا ہے کہ ہم کمیونٹی کی ضروریات پورا کرنے کے لیے پچھلے تین برسوں سے رنگ و نسل مذہب سے بالاتر ہو انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ یہ سب سنٹر میں نماز ادا کرنے والے نمازیوں اور مخیر حضرات کی مالی معاونت سے ممکن ہے ہم عطیات دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انکے عطیات کا سو فیصد ضرورت مند افراد کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خرچ کرتے ہیں۔

شام سے دو برس قبل برطانیہ میں آنے والی پناہ گزین ریما علی نے کہا وہ دو برس قبل پناہ گزین کی حیثیت سے برطانیہ آئیں تھیں فوڈ ہب سے میں اور میرے دوست احباب اپنے خاندان کی روز مرہ زندگی کی اشیاء لیکر جاتے ہیں جس سے ہمارا گزر بسر ہوتا ہے ہم انکی مدد سے انتہائی خوش ہیں ۔فوڈ ہب میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے ابوبکر نے کہا ہم ہر دو ہفتوں کے بعد ضرورت مند اور بے گھر افراد کو انکی ضرورت کے مطابق اشیا فراہم کرتے ہیں ایسا مخیر حضرات کے دے گئے عطیات سے ممکن ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تین برسوں سے اس کام کو جاری رکھے ہوئے کورونا وائرس وبا کے دوران مشکل ترین حالات میں بھی ضرورت مند افراد کی مدد کرتے رہے ہیں اور کورونا وائرس وبا کے ختم ہونے کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes